بہتر سہ ماہی نتائج کے باوجود کاگنجینٹ کرے گی 7000 ملازمین کی چھٹی

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2019, 6:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) امریکی آئی ٹی کمپنی کاگنجینٹ کاسٹ کنٹنگ کے نام پر آنے والے چند ماہ میں 7000 مڈ۔ سینئر لیول ملازمین کی چھٹی کرے گی۔اس کے علاوہ کمپنی کانٹینٹ ماڈریشن بزنس سے بھی باہر نکلنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔سہ ماہی نتائج کا اعلان کرنے کے بعد بدھ کو کمپنی کی جانب سے بیان جاری کرکے کہا گیا کہ آنے والے چند ماہ میں پوری دنیا میں کمپنی نے قریب 12 ہزار میڈیم اور سینئر سطح کے ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ ان ملازمین میں سے قریب 5000کو دوبارہ ٹریننگ دے کر اسکل بنائے گی اور دوبارہ ان کی بھرتی کی جائے گی۔اس سے پہلے مئی میں بھی کمپنی نے  کاسٹنگ کٹنگ کے نام پر میڈیم سطح کے افسران کی چھٹی کی تھی۔جولائی ستمبر سہ ماہی میں کمپنی کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور کل ریونیو 4.25 ارب ڈالر رہا ہے۔گزشتہ سہ ماہی میں کمپنی کا ریونیو 4.14 ارب ڈالر رہا تھا۔

کاگنجیٹ کے نئے سی ای او برائن ہمفریج نے گزشتہ دنوں کمپنی کو منافع میں لانے کے لئے تنظیم نو کا عمل شروع کیا تھا۔اس کے لئے انہوں نے کاسٹ کٹنگ کا راستہ اپنایا۔اس کمپنی میں تقریبا 2.9 لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں، جن میں 2 لاکھ قریب ہندوستانی ہیں،30 ستمبر 2019 کو کمپنی میں ملازمین کی کل تعداد 289900 تھی، جبکہ 30 جون 2019 کو کمپنی میں ملازمین کی کل تعداد 288200 تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔