نئی دہلی ،27 / نومبر (ایس او نیوز) ساحلی علاقے سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمان نے نئی دہلی کے ریلوے بھون میں وزیر ریلوے اشوینی وئیشنو سے ملاقات کی اور ساحلی علاقے کی ریلوے خدمات سے متعلق ہمہ جہتی مسائل پر گفتگو کی جس میں کونکن ریلوے کے انضمام کا اگلے مرحلے پر رائے مشورہ بھی شامل تھا ۔
اس کے علاوہ کاروار، کنداپور،اُڈپی، منگلورو کے راستے پر ٹرین چلانے کی راہ میں مسئلہ بننے والے سکلیشپور گھاٹ کا مسئلہ حل کرنے اقدامات، سکلیشپور - سبرامنیا کے درمیان ڈبل ٹریک بچھانے، سبرامینا - پڈیل کے درمیان ریل کی رفتار بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے، گھاٹ کے وسط میں ہرے بیٹّا کراسنگ کو ریلوے اسٹیشن میں تبدیل کرنے، کچھ نئی ٹرینیں شروع کرنے، بینگلورو - مرڈیشور ٹرین کو گوا تک توسیع دینے، ہبلی - انکولہ ریلوے لائن جیسے مسائل پر بات چیت ہوئی ۔
وزیر ریلوے سے ملاقات کرنے والوں میں کینرا ایم پی وشویشورا ہیگڑے کاگیری، اڈپی چکمگلورو ایم پی کوٹا سرینواس پجاری، منگلورو ایم پی کپتان چوتا، بینگلورو رورل ایم پی ڈاکٹر منجو ناتھ شامل تھے ۔
ایک نظر اس پر بھی
کاروار کے وکیل شاہ الحمید رحمان کو ملا ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا عہدہ
ریاستی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق بینگلورو میں مقیم کاروار بینگا سے تعلق رکھنے والے وکیل شاہ الحمید رحمان کو ریاست کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔
بھٹکل تعلقہ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں ملی اسکولوں کے طلبہ بھی ڈسٹرکٹ لیول کے لئے منتخب
بھٹکل تعلقہ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں ملی اسکولوں کے طلبہ نے بھی مختلف زمروں میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں کے لیے اپنی جگہ بنائی ہے۔
ہلیال : غبارہ گلے کے اندر پھنسنے سے لڑکا فوت
جوگن کوپّا گاوں میں غبارے میں منھ سے ہوا بھرنے کے دوران غبارہ گلے اندر پھنس جانے سے دم گھٹنے کی وجہ سے ایک لڑکے کی موت واقع ہوگئی ۔
طوفان فینگل کا اثر : دکشن کنڑا اور اڈپی میں زوردار بارش
دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں فینگل طوفان کی وجہ سے مختلف مقامات پر کل دوپہر سے تیز برسات شروع جو رات بھر برستی رہے اور یہ سلسلہ آج صبح بھی جاری ہے ۔
سائیکلون فنگل کے اثرات: کیرالہ کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش جاری، کاسرگوڈ اور کنور میں ریڈ الرٹ
کیرالہ کے مختلف علاقوں میں آج منگل کو بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر آج، منگل، کاسرگوڈ، تھرسور، الاپوزہ اور مالاپورم کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ساحلی کرناٹکا میں طوفان فینگل کی آمد: دکشن کنڑا اور اُڈپی میں بھاری بارش کی وارننگ؛ دونوں اضلاع میں منگل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
چینائی سے ہوتے ہوئے بینگلور اور کیرالہ تک پہنچنے والے طوفان فینگل کے ساحلی کرناٹکا کی طرف رخ کرنے کے باعث دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں منگل 3 دسمبر کو اورینج الرٹ کے ساتھ بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر، مُلّائی مہیلن، ...