کوچی میں کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2023, 11:45 AM | ملکی خبریں |

ترواننت پورم،27/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  انڈین کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کے روز کوچی میں نندوبسیری ہوائی اڈے کے رنوے کے پاس حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ایک تربیتی پروگرام پر ہیلی کاپٹر ندوم بسیری ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ اس واقعے میں کوسٹ گارڈ افسر سنیل لوٹلا زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا۔

کوچین انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ (سی آئی اے ایل) کے ایک سینئر عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ حادثہ اتوار کی دوپہر 12.25 بجے پیش آیا۔ اہلکار نے بتایا کہ ہوائی اڈے کا رن وے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور عمان سے آنے والی پرواز کا رخ ترواننت پورم ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رن وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہنے کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...