مخلوط حکومت کو گرانے سب طاقتیں متحد ہوگئی ہیں: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2019, 9:59 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍اپریل(ایس او نیوز) وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کی آڑ میں کچھ طاقتیں انہیں سیاسی طور پر کمزور کرنے اور مخلوط حکومت کو گرانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ منڈیا لوک سبھا حلقے میں کانگریس جے ڈی ایس امیدوار اپنے فرزند نکھل کمار سوامی کے حق میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ نکھل کو یہاں ہرانے کے لئے تمام سیاسی پارٹیاں ایک ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود بھی انہیں یقین ہے کہ نکھل کی اس حلقے سے جیت ہوگی۔ کیونکہ وہ کسی سے خوفزدہ ہوکر سیاست کرنا نہیں جانتے۔ بی جے پی حمایت یافتہ آزاد ا میدوار سمالتا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سمالتا کا یہ بیان قابل مذمت ہے کہ نکھل کمار سوامی کے لئے ہمدردی حاصل کرنے خود جے ڈی ایس والوں نے نکھل کے قافلے پر حملہ کروایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے ڈی ایس کو اس طرح کی سیاست کرنے کی نوبت ابھی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے ڈی ایس کے خلاف اس ضلع میں تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہوگئی ہیں، لیکن انہیں یقین ہے کہ عوام ان پارٹیوں کے خلاف ہیں۔ اور وہ اس حلقے میں نکھل کمار سوامی کے ساتھ ہیں۔ کیونکہ یہاں کے عوام جانتے ہیں کہ یہاں کے کسانوں کو جب بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑاان کا ساتھ دینے کے لئے جے ڈی ایس نے سب سے پہلے قدم بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی مخلوط حکومت کو گرانے کے لئے جس وقت بی جے پی اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپیوں کالالچ دے رہی تھی تب محکمۂ انکم ٹیکس کیا کررہاتھا؟۔اب بلاوجہ عوام میں خوف پیدا کرنے اور جے ڈی ایس وکانگریس قائدین کی شبیہ کو داغدار بنانے کے لئے ان کے ٹھکانوں پر بے وجہ انکم ٹیکس کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اس حلقے میں جے ڈی ایس کو ہرانے کے لئے جو بھی حربے آزمالے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوپائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جس وقت ان کا سیاسی وجود خطرے میں پڑ گیا تھا ، رام نگرم کے عوام نے ان کاہاتھ تھاما اور ایک نئی سیاسی زندگی دی، اسی طرح 1994میں دیوے گوڈا بھی رام نگرم حلقے سے منتخب ہونے کے بعد ریاست کے وزیراعلیٰ بنے۔ اب منڈیا حلقے کے عوام سے انہیں توقع ہے کہ دیوے گوڈا خاندان کے چراغ نکھل کمار سوامی کا بھرپور پور ساتھ دیں گے اور اس نوجوان کے پارلیمانی کیریئر کی شروعات میں معاون بنیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...