ہندوستان میں کوئلہ بحران پھر پیدا ہونے کے آثار، شدید بجلی کٹوتی کا خدشہ: رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2022, 11:38 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستان کو رواں مالی سال (2022-23) کی دوسری یعنی ستمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کوئلہ کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ اس وقت بجلی کی طلب زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت توانائی کی ایک داخلی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ان خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اس سے ملک میں بڑے پیمانے پر بجلی کٹوتی کا خطرہ لا حق ہو گیا ہے۔

خدشہ ہے کہ جولائی تا ستمبر والی سہ ماہی میں طلب کے مطابق کوئلہ کی فراہمی میں 42.5 ملین ٹن کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ یہ کمی گزشتہ بحران میں بجلی کی طلب میں اضافہ کے سبب واقع ہونے والی کوئلہ کی کمی سے 15 فیصد زیادہ ہو سکتی ہے۔

یہ سنگین پیشن گوئی ایسے وقت میں ہندوستان میں ایندھن کی قلت کی عکاسی کر رہی ہیں جب ملک گزشتہ 38 سالوں میں بجلی کی سالانہ طلب میں سب سے تیزی سے اضافہ دیکھ رہا ہے، جبکہ روس-یوکرین جنگ نے کوئلہ کی فراہمی میں کمی لا دی ہے اور کوئلہ کی عالمی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔

ہندوستان نے ان حالات کے پیش نظر حال ہی میں پاور پلانٹس پر کوئلہ کی درآمدات بڑھانے پر زور دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے وافر مقدار میں کوئلہ درآمد کر کے ذخیرہ اندوزی نہیں کی تو ان کو فراہم کئے جانے والے اس کوئلہ میں کمی کر دی جائے گی جو مقامی طور پر کان کنی کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیشتر ریاستوں نے ابھی تک کوئلہ درآمد کرنے کا معاہدہ نہیں کیا ہے، جبکہ اگر کوئلہ درآمد نہ کیا گیا تو جولائی تک کئی پاور پلانٹس کو کوئلہ بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وزارت بجلی کے مطابق اپریل کے آخر تک صرف ایک ریاست نے کوئلہ کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے۔

وزارت کے دو سینئر حکام کے مطابق یہ پیش کش جمعہ کو ایک ورچوئل میٹنگ میں دی گئی جس میں کوئلہ اور بجلی کے مرکزی وزیر موجود تھے۔ ان کے علاوہ مرکز اور ریاستوں کے اعلیٰ توانائی عہدیداران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...