ضمنی انتخابات پر وزراء کے ساتھ وزیر اعلیٰ کی خفیہ میٹنگ، ضمنی انتخابات کے نتائج کا اثر حکومت پر نہیں پڑے گا: ایڈی یورپا

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2020, 1:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍اکتوبر(ایس او نیوز) دو اسمبلی حلقوں آر آر نگر اور سرا میں ہورہے ضمنی انتخابات سے متعلق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپانے آج ریاستی وزراء سے خفیہ میٹنگ کی اور یہ امید ظاہر کی کہ دونوں حلقوں میں ان کی پارٹی کامیاب ہوگی۔ لیکن اس وقت انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان دونوں حلقوں کے انتخابی نتائج کا اثر ان کی حکومت پر نہیں پڑے گا۔

اس خفیہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنے کابینہ ساتھیوں کو ہدایت دی ہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد آپ کو اپنے اپنے حلقوں میں سرگرم ہوجانا چاہئے اور ضلعی انچارج وزراء اپنے اپنے ضلع کا دورہ کرکے وہاں کے مسائل کا جائزہ لے کر ان مسائل کے حل پرتوجہ دیں۔

اس اجلاس میں وزیراعلیٰ نے اپنے کابینہ ساتھیوں سے ریاست کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کامو ں سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کرنے کی اطلاع ہے۔اپنے کابینہ ساتھیوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ کی خفیہ میٹنگ کے بعد سیاسی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ دونوں حلقوں میں بی جے پی اس وقت کمزور ہے۔ انتخابی مہم کو مزید تیز کرنے اور گھر گھر جاکر ووٹروں کی رائے بی جے پی کے حق میں بنانے وزیر اعلیٰ نے و زراء کو ہدایت دی ہے۔

2018ء میں ہوئے ان دو حلقوں میں بی جے پی نے کامیابی حاصل نہیں کی۔ آر آر نگر میں بی جے پی کو دوسرا مقام اور سرا میں تیسرا مقام حاصل ہوا تھا۔ ان دونوں حلقوں میں پارٹی کو کامیاب بنانے ایڈی یورپا نے وزراء کوہدایت دی ہے۔ ٹمکور ضلع کے سرا حلقہ میں پچھلے تین انتخابات میں بی جے پی امیدوار 25ہزار ووٹ حاصل کرکے ناکام رہے تھے۔ اس لئے وہاں اس ضمنی انتخاب کی ذمہ داری پارٹی نے وزیر اعلیٰ کے بیٹے وجیندرا کو دی ہے، اسی حلقہ میں وجیندرا پارٹی کو کامیاب بنانے نہ صرف دن رات زور دار مہم چلا رہے ہیں بلکہ پیسے پانی کی طرح بہارہے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ آر آر نگر میں کانگریس نا اہل رکن اسمبلی منی رتنا جو بی جے پی امیدوار ہیں کو شکست دینے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ بی جے پی دعویٰ کررہی ہے کہ اس حلقہ سے ان کاامیدوار منی رتنا کی کامیابی یقینی ہے۔ لیکن منی رتنا کے لئے یہ چناؤ آسان نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔