وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے کیا دسہرہ جمبو سواری کا افتتاح؛ کووڈ۔19 کی وجہ سے صرف 300؍ افراد کوہی ملی شرکت کی اجازت 

Source: S.O. News Service | Published on 27th October 2020, 2:35 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،27؍اکتوبر (ایس او نیوز) کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ریاستی حکومت نے اس مرتبہ میسورو کے بین الاقوامی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات کو سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔جس کے تحت 17؍اکتوبر کو چامنڈی پہاڑ پر دسہرہ کی افتتاحی تقریب کے ساتھ آخری دن جمبو سواری پوری سادگی کے ساتھ لے جانے کے انتظامات کئے گئے تھے۔

 بروز پیر دوپہر 3 بجے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا  کے ایس آرٹی سی کی آئراوت بس کے ذریعہ میسورو کے شاہی محل پہنچے اور شاہی محل کے روبرو روایتی طور پر نندی کھمبا کی پوجا ادا کی۔ ریاستی عوام کی خوشحالی اور جلد ازجلد کورونا وائرس کی وباء سے نجات دلانے کی پرارتھنا کی اور آئندہ سال عالیشان پیمانے پر دسہرہ تقریبات کو منانے کا وعدہ کیا۔

آئراوت میں وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے ہمراہ میسورو ضلع کے انچارج وزیر ایس ٹی سوم شیکھر، ریاستی وزیر برائے ٹورزم سی ٹی روی، رکن پارلیمان پرتاب سمہا، اراکین اسمبلی ایل ناگیندرا اور ایس اے رام داس موجود تھے۔ 

دوپہر 3:50 بجے میسورو کے شاہی محل کے روبرو بنائے گئے ایک وسیع اسٹیج پر کھڑے ہو کر ہاتھی ابھیمنیو پر رکھے گئے 750 کے جی سونے کے تخت میں چامنڈ یشوری دیوی کی مورتی پر پھول نچھاور کر کے جمبو سواری کا افتتاح کیا۔ 

اس موقع پر ایس ٹی سوم شیکھر ، میسورو کی مئیر تسنیم ، ضلع دپٹی کمشنر روہنی سندھوری، پولیس کمشنر ڈاکٹر چندر گپتا اور شاہی خاندان کے چشم و چراغ شری یدویر کرشنا دتہ چامراجہ واڈئیر بھی موجود تھے اور سونے کے تخت میں رکھی گئی چامند یشوری کی مورتی پر پھول نچھاور کئے ۔ ہاتھی ابھیمنیو کی دونوں جانب ہتھنیاں وجئے اور کاویری موجود تھے۔ بعد میں میں محکمہ پولیس کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ 

دسہر ہ جلوس میں صرف دو جھانکیوں کو شامل کیا گیا جس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کورونا وائرس کے ’’کورونا وارئیرس‘‘ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا اور دوسری جھانکی میں شہر میسورو کی ثقافت کو پیش کیا گیا تھا۔ 

میسورو کی سابق مہارانی پرومودہ واڈئیر نے شاہی محل کے ایک کھڑکی میں کھڑے ہو کر دسہرہ جلوس کا نظارہ کیا۔ ہر سال جمبو سواری کا آغاز شاہی محل سے ہو کر پانچ کلو میٹر طویل راستہ طے کرنے کے بعد میسورو کے بنی منٹپ میدان پہنچ کر دسہرہ جلوس کا اختتام ہوتا تھا اور جلوس کے دوران راستے کی دونوں جانب پانچ لاکھ سے زائد لوگو مکانوں ، دکانوں، کمرشیل کامپلکسوں بجلی کے کھمبوں، موبائل فون کے ٹاؤرس پر کھڑے ہو کر دسہرہ جلوس کا نظا رہ کرتے تھے لیکن اس مرتبہ کورونا وباء کے پیش نظر جمبو سواری کو صرف شاہی محل کے 300 میٹر دوری تک ہی شاہی محل کے احاطے تک ہی محدودرکھا گیا اور صرف 40 منٹوں میں یہ جلوس اختتام کو پہنچ گیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔