ہوناور:ریاستی خزانے کی حالت درست نہیں ہے۔ سیلاب زدگان کو معاوضہ دینے میں رکاوٹ پید ا ہورہی ہے:  وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2019, 12:01 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

ہوناور 29/دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے ضلع شمالی کینرا کے دورے کے موقع پر ہوناور تعلقہ کے منکی میں شمبھو لنگویشور مندر کے قریب ’رام کشیتریہ‘ طبقے کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی خزانے کی حالت درست نہیں ہے۔اسی وجہ سے کئی دیہاتوں میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو جس پیمانے پرحکومت راحت پہنچانا چاہتی تھی اس طرح کرنا ممکن نہیں ہوسکا ہے۔وزیرا علیٰ نے یقین دلا یا کہ آئندہ دنوں میں اس مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔

 اس خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے لڑکیوں کو تعلیم دلانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زندگی میں چاہے کیسی ہی مشکل کیوں نہ آئے، مگر لڑکیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ہندوؤں کے رام کشیتریہ طبقے(منو سمرتی کے مطابق اعلیٰ ذات میں برہمنوں کے بعد دوسرے درجے پر آنے والے) کو دیگر پس ماندہ طبقات (او بی سی) میں شامل کرنے کے تعلق سے بھی متعلقہ محکمہ سے بات چیت کرکے جلد ہی اس پر فیصلہ کرنے اور اس طبقے کی ترقی کے لئے حکومت کی طرف سے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا بھروسہ دلایا۔اس کے علاوہ مندر کی توسیع کے لئے فوری طور پر ایک کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا۔

 اس اجلاس سے اسمبلی اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری، رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے،  وغیرہ نے خطاب کیا۔کمٹہ رکن اسمبلی دینکر شیٹی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم رام کی پارٹی والے ہیں اور آپ لوگ ’رام کشیتریہ طبقے‘ والے ہیں۔ یہ ایک بہترین ملاپ ہے۔ کمٹہ میں میر ے حلقے کے لوگوں نے بی جے پی پر بھروسہ کرکے مجھے ووٹ دیا ہے۔ رام کشیتریہ طبقہ بھی ہمیشہ بی جے پی کے ساتھ کھڑا ہے۔یہی وجہ سے کہ خود وزیراعلیٰ ان سے ملنے اور ساتھ نبھانے کے لئے یہاں تشریف لائے ہیں۔جلسے کے دوران وزیراعلیٰ ایڈی یورپا اور اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری کو رام کی مورتی اور تیر کمان کا تحفہ دے کر تہنیت کی گئی۔اس کے ساتھ ہی فوج میں خدمات انجام دے رہے رام کشیتریہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے جوان کی بھی تہنیت کی گئی۔

 جلسے کے موقع پر کاروار رکن اسمبلی روپالی نائک، بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک، سابق وزیر کرشنا پالیمار، ریاستی بایو ڈائیورسٹی بورڈ کے صدر اننت ہیگڈے آشیسر، سابق ضلع پنچایت نائب صدر ونیتا نائک، تعلقہ پنچایت صدر الہاس نائک اور دیگر افراد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...