اتراکھنڈ بی جے پی میں ہنگامہ پر دہلی میں میٹنگ، وزیر اعلیٰ تریویندر کی پریشانی بڑھی!

Source: S.O. News Service | Published on 9th March 2021, 12:02 AM | ملکی خبریں |

دہرادون،8؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ بی جے پی میں جاری ہنگامہ کی وجہ سے ریاستی حکومت میں بحران کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ اس بحران کو لے کر بی جے پی کے سینئر لیڈروں کی دہلی واقع پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں انتہائی اہم میٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ میٹنگ میں قومی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ، قومی تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش موجود ہیں جو کہ وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کے مستقبل پر فیصلہ لیں گے۔ پہلے یہ میٹنگ جے پی نڈا کی رہائش پر ہونی تھی، لیکن اجلاس کے سبب پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں سینئر لیڈروں کی موجودگی کے سبب یہ میٹنگ یہیں پر ہو رہی ہے۔

دراصل وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت سے اتراکھنڈ میں اراکین اسمبلی کا ایک بڑا گروہ ناراض چل رہا ہے۔ اراکین اسمبلی کی شکایت ہے کہ ریاست میں کھلی چھوٹ ملنے سے بیوروکریسی بے قابو ہو چکی ہے۔ اراکین اسمبلی اور وزراء کی سماعت نہیں ہو رہی ہے۔ ایسے میں ناراض اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ کو بدلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی قیادت کی جانب سے دو آبزرور دہرہ دون بھیج کر ریاست کے حالات پر رپورٹ بھی منگائی جا چکی ہے۔ اس مسئلہ پر اپنی بات رکھنے کے لیے آج وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت بھی دہلی میں موجود ہیں۔

ایسے میں پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں شروع ہوئی پارٹی کی سرکردہ لیڈروں کی یہ میٹنگ بہت اہم مانی جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں دو اہم متبادل پر غور کیا جا رہا ہے۔ پہلے متبادل کے طور پر ڈیمیج کنٹرول کی کوشش چل رہی ہے۔ پارٹی سبھی فریق سے بات کر درمیان کا راستہ نکال سکتی ہے۔ مثلاً کچھ ناراض اراکین اسمبلی کو ریاست میں وزارتی عہدوں کی خالی سیٹوں کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔

وہیں اگر ڈیمیج کنٹرول کرنے میں پارٹی کامیاب نہیں ہوئی تو ریاست میں قیادت تبدیلی پر بھی غور ہو سکتا ہے۔ حالانکہ اتراکھنڈ کے ریاستی صدر بنشی دھر بھگت وزیر اعلیٰ بدلنے کی بات کو خارج کر چکے ہیں۔ لیکن ریاست میں تریویندر سنگھ راوت کے خلاف محاذ کھولنے والے بی جے پی اراکین اسمبلی کے تیور کو دیکھتے ہوئے نہیں لگتا ہے کہ وہ قیادت کے کسی طرح کے ڈیمیج کنٹرول کو قبول کریں گے۔ ایسے میں تریویندر راوت کی کرسی پر تلوار صاف لٹکتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...