گیارنٹیوں کے لئے رقومات کی تخصیص پر سب کی نظر ، ریاستی بجٹ 7جولائی کو پیش ہوگا: وزیر اعلیٰ سدارامیا
بینگلورو، 6/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ ریاستی بجٹ 7 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔ حکومت اپنی پانچ گیارنٹیوں کے نفاذ کے لئے درکار رقومات کو کیسے مختص کرتی ہے، اس پر تمام نگاہیں مرکوز ہیں۔
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ کابینہ میں بجٹ پر تبادلہ خیال نہیں ہوا مگر اسمبلی اجلاس کا 3جولائی سے آغاز ہورہا ہے اور گورنر کے خطبہ پر مباحث کے بعد 7 جولائی کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ہم اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کے نفاذ کے لئے رقومات مختص کریں گے۔
بجٹ کے حجم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ بجٹ تیاری کے اجلاس کے آغاز کے بعد ہی اس معاملے پر بول سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے نشاندہی کی کہ سابق حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ ک حجم 3.08 لاکھ کروڑ تھا۔
انسداد گئوکشی قانونس سے دستبرداری کے تعلق سے جس کے بارے میں ریاستی وزیر افزائش مویشیاں کے وینکٹیشن بیان دے چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ کابینہ میں اس پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کے مطابق گئو کشی کے خلاف 1964 کا قانون پہلے سے موجود ہے مگر اس میں وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے ترمیم لائی گئی تھی۔