دہلی میں فضائی آلودگی میں تخفیف:وزیراعلیٰ اروند کیجریوال

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2019, 11:16 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)   وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں آلودگی کےشدید کم ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ کیجریوال نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا، ’دار الحکومت میں آلودگی میں شدید کمی آئی ہے۔ آلودگی میں کمی سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) اور دہلی پولیوشن کنٹرول بورڈ (دی پی سی بی) کی شائع رپورٹ میں جھلکتی ہے‘۔

انہوں نے کہا سی پی ای سی کی پارلیمنٹ میں 2012 سے 2014 کے لیے شائع رپورٹ میں پی ایم 2.5 154 تھا جو 2016۔18 میں گھٹ کر 115 رہ گیا تھا۔ اس طرح فضائی آلودگی 25 فیصد کم ہوئی ہے۔

مرکز کا شکریہ ادکرتے ہوئے کیجریوال نے کہا،’شمال۔مشرق اور شمال۔مغرب پیریفیرل ایکسپریس وے کی وجہ سے آلودگی کم ہوئی ہے اور اس کے لیے مرکز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل اقدام کر رہی ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا،’ اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالی اجائے تو 2012 سے 2014 کے دوران محض 12 دن ایسے تھے جب دہلی میں ہوا کا معیار بہتر تھا لیکن 2016 سے اب یہ اعدادوشمار 205 دن پر پہنچ گیا ہے‘۔

کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے عوام آلودگی کے تعلق سے بے حد فکرمند ہیں اور ہم اپنے بچوں، بزرگوں اور بیمارافراد کی صحت کے تئیں سنجیدہ ہیں۔ دونوں بورڈ نے کہا ہے کہ گذشتہ تین برس میں آلودگی میں کافی کمی آئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...