میرے بارے میں بیان بازی زبان سنبھال کے کی جائے، مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کو کمار سوامی کی وارننگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th March 2019, 9:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍مارچ(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے مرکزی وزیر اور شمالی کینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کی طرف سے ان کے فرزند اور منڈیا لوک سبھا حلقے کے امید وار نکھل کمار سوامی کے متعلق دئے گئے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اننت کمار ہیگڈے متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی زبان سنبھال کر بات کریں۔

اننت کمار ہیگڈے کے بیان پر ٹیوئٹر کے ذریعے مسلسل ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ اس سے پہلے بھی کئی معاملوں میں اننت کمار ہیگڈے نے اپنی زبان درازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے خاندان یا ان کے بچوں کے تعلق سے اگر اننت کمار ہیگڈے ایک لفظ بھی کہا تو ان کی خیر نہیں۔ اننت کمار ہیگڈے کے بیان پر کمار سوامی اپنے بیٹے کی محبت میں اندھے ہوگئے ہیں اور کسی بھی حال میں وہ منڈیا حلقے سے نکھل کو کامیاب بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

کمار سوامی نے کہاکہ ایک باپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو انتخابی میدان میں اترنے کے بعد کامیاب بنانے کے لئے جدوجہد کرے اور اس ذمہ داری سے انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔اننت کمار ہیگڈے آئندہ اس طرح کا بیان دینے سے پہلے سوچ لیں ، زبان درازی ان کے لئے بہت مہنگی پڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اننت کمار ہیگڈے نے جس طرح کا بیان دیا ہے وہ دراصل اپنے بچوں کے لئے والدین کی جدوجہد کی توہین ہے۔ ویسے بھی اننت کمار جیسے لوگوں سے تہذیب وتمدن کی توقع نہیں کی جاسکتی ، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اننت کمار ہیگڈے کی پرورش تہذیب وتمدن سے عاری ہے۔ اخلاقیات سے ان کا دور دور تک پاس نہیں ہے۔انہیں افسوس ہے ان ماں باپ پر جنہوں نے اننت کمار ہیگڈے جیسے کپوت کو جنم دیاہے۔ ہر بار جب بھی زبان کھولتے ہیں زہر اگلتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستانی تہذیب ایسی نہیں ہے، یہاں تمام مذاہب ، تمام طبقات اور تمام رنگ ونسل کے لوگ آپس میں بھائی چارگی سے رہتے ہیں۔اننت کمار ہیگڈے جیسے کچھ سرپھروں کی وجہ سے وقتی طور پر ماحول خراب ہوسکتا ہے، لیکن ملک کی بھائی چارگی اور امن امان کو توڑنے میں یہ لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...