بھوپیش بگھیل نے رائے پور ایئرپورٹ کو بین الاقوامی ایئرپورٹ قرار دینے کا کیا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2021, 12:08 PM | ملکی خبریں |

رائے پور،25؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بگھیل نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر رائے پور کے سوامی ویویکا نند ایئرپورٹ کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اپ گریڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں، بھوپیش بگھیل نے ذکر کیا ہے کہ کووڈ کی وبا کی وجہ سے عالمی معاشی سست روی کے باوجود چھتیس گڑھ ملک کی سب سے تیز رفتار ترقی پذیر ریاستوں میں سے ایک رہا ہے۔ صنعتی محاذ پر، ریاست کے بھر پور معدنی وسائل کی بنیاد پر آئرن اور اسٹیل، سیمنٹ، بجلی اور دیگر بنیادی شعبوں میں عمدہ کارکردگی کے بعد، چھتیس گڑھ ترقی کی مزید بہتر امکانات کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ 2012 میں سوامی ویویکا نند ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل کے آغاز کے بعد، سوامی ویویکانند ہوائی اڈے کو دو بار نان میٹرو زمرے میں بہترین ہوائی اڈے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس ایئر پورٹ کو بین الاقوامی ایئرپورٹ کے طور پر اپ گریڈ کرنے اور کارگو ہب کی دستیابی سے ریاست کی ترقی کی صلاحیت کو مزید تقویت ملے گی۔ اس کے ساتھ ، چھتیس گڑھ کو بھی ملک کے وسط میں واقع ہونے کے بہتر فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے پی ایم مودی کو خط میں یہ بھی بتایا ہے کہ رن وے کو بین الاقوامی معیار تک بڑھانے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے ائرپورٹ اتھارٹی کو 344 ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے۔ رن وے کی لمبائی 7500 فٹ کردی گئی ہے۔ پرانے ٹرمینل عمارت کو کارگو مرکز میں تبدیل کرنے کے لئے اصولی طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت پرانے ٹرمینل کو کارگو ہینڈلنگ کی سہولت میں تبدیل کرنے میں شامل اخراجات برداشت کرنے پر راضی ہے۔

بھوپیش بگھیل نے خط میں یہ بھی بتایا ہے کہ ہم الیکٹرانکس، آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس اور بائیوٹیک صنعتوں کے لئے سرمایہ کاری کی مثالی منزل کے طور پر 'نیا رائے پور' کے قیام کو فروغ دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی ہوائی اڈا اس ایکو سسٹم کا ایک بہت اہم جزو ہے۔ عالمی کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے لئے، بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے سرمایہ کاری کی رفتار کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس سے ذریعہ معاش کی تلاش میں ریاست سے باہر نقل مکانی میں کمی آئے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...