بنگلورو شہر کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں وزیر اعلیٰ بومئی کا سٹی نائٹ راؤنڈ

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2022, 11:08 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍ستمبر(ایس او  نیوز)بارش کی وجہ سے شدید نقصان کا سامنا کر رہے شہر بنگلور کے مقامات کا وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے منگل کی دیر رات دورہ کر کے جائزہ لیا۔ بارش کی وجہ سے شدید طورپر متاثر یملور اور بیلندور حدود کا بومئی نے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) زونل افسر ڈمقامی رکن اسمبلی کے ہمراہ دورہ کیا،وزیر اعلیٰ کو جیپ کے ذریعہ متاثرہ علاقوں کو لے جایا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مہا دیو پورہ کے بی بی ایم پی زونل کمشنر وینکٹا چلا پتی کو ہدایت دی کہ بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کریں اوربارش کا پانی باہر نکالنے کا مناسب انتظام کریں۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی اروند لمباولی،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری این منجوناتھ پرساد حاضر رہے۔ ریاستی وزیر امیش کتی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ نے سٹی راونڈس کو ختم کیا اور ایم رامیا اسپتال روانہ ہو ئے۔متاثرہ علاقوں کے دورہ سے قبل نامہ نگاروں کو وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ ریاست میں بارش کی اس صورتحال کا سامنا تمام متحدہ طور پر کریں اس میں سیاست نہ کی جا ئے۔

انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی افسران گزشتہ چار دنوں سے24گھنٹے خدمت انجام دے رہے ہیں،بی بی ایم پی عملہ،افسران اور زونل کمشنر ایمانداری کے ساتھ خدمت انجام دے رہے ہیں،جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے یہ تباہی مچی ہے،ایسے موقع پر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے تمام متحد ہو کر تعاون کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی بی ایم پی کے آٹھوں زونس میں سے7زونس میں صورتحال قابو میں ہے،مہا دیو پورہ میں غیر قانونی در اندازی سے مسئلہ پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل گڑی میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی حکومت کا تعاون کرنا چائیے،سیاست کرنے کا یہ موقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ماہرین،بی بی ایم پی کے تمام وظیفہ یاب افسران،کمشنرز،ملاز مین کے ساتھ مشورہ کریں اور عوام کی رائے بھی طلب کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔