ریاست کرناٹک میں ڈیمڈ فاریسٹ کا از سرنو سروے کرنے ہدایت، زیر التوا کندایہ معا ملات ایک سال کے اندر حل کئے جا ئیں: بسواراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 4th January 2022, 11:16 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،4؍جنوری(ایس او  نیوز)وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ ڈیمڈ فاریسٹ تنازع سے لاکھوں کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس لئے محکمہ  جنگلات اور محکمہ محصولات کے درمیان تنازع کو حل کرنے ڈیمڈ فا ریسٹ کا دوبارہ سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ نے اس بات کی جانکاری دی اور بتا یا کہ موجودہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ کسانوں کی جانب سے زراعت کی گئی ز مین کو ڈیمڈ فاریسٹ قرار دیا گیا ہے اور یہ زمین محکمہ جنگلات یا محکمہ محصولات کی ہے۔یہ تنازع بر قرار ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ محکمہ جنگلات  محکمہ محصولات کی زمین ان کے حوالے کرنے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دائر کرنے تیار ہے۔اس سلسلہ میں دوبارہ سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کے کندایہ عدالتوں میں 10تا15سال سے کندایہ معا ملات زیر التوا ہیں۔ انہیں اڈیشنل تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنرز کو نامزد کر کے ایک سال کے اندر بقیہ معا ملات حل کرنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ 10تا15ہزار معا ملات باقی ہیں جن کی نکاسی کے لئے5سال کا عرصہ ہوگا۔اسکی وجہ سے زمینات کا تنازعہ اور عدالتی معا ملات کا سامنا کر ہے کسانوں کو اقتصادی صورتحال انتہا ئی خستہ ہو گئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اگر ضرورت پڑی تو افزود تحصیلداراسسٹنٹ کمشنرز کی تقرری کے لئے پیشکش کا جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ دیہی علاقوں میں کسانوں کے پھوڑی اور دیگر کندیہ معا ملات کو حل کرنے مرکزی حکومت نے ”سوامتوا“ نامی اسکیم جاری کی ہے جس کے تحت تمام کندایہ مسائل کا شکار زمین کا سروے ڈرون کیمرے کے ذریعہ کرانے ہدایت دی گئی ہے۔اس کے تحت 20کروڑ کی لاگت سے سروے کیا جا ئے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...