کانگریس سی ایل پی اجلاس 29؍مئی کو طلب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2019, 10:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍مئی (ایس او نیوز) پارلیمانی انتخابات میں ریاست میں کانگریس کی شرمناک شکست کے بعد 29؍مئی کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی اجلاس طلب کیا گیا ہے- سی ایل پی کے صدر سدارمیا نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اور پارٹی کی شکست پر تبادلہ خیال کے لئے اجلاس میں شریک ہونے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو مکتوب روانہ کیا ہے- شہر کے اشوکہ ہوٹل میں طلب کردہ اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور، کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ، کارگزار صدر ایشور کھنڈرے، پرچار کمیٹی کے صدر ایچ کے پاٹل حاضر رہیں گے- بتایا جاتا ہے کہ سدارمیا نے نئی دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد وہیں سے سی ایل پی اجلاس کی اطلاع دی ہے اور انہوں نے اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی سے علاحدہ ملاقات کر کے ریاستی صورتحال کی تفصیل پیش کی ہے- بتایاجاتا ہے کہ راہل گاندھی نے سدارامیا کو ہدایت دی ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے پیش نظر مخلوط حکومت کو دھکہ نہیں پہنچایاجائے- دریں اثناء کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں متحدہ مقابلہ کے باوجود پارٹی کوصرف ایک نشست حاصل ہوئی ہے- اس قدر کم سیٹوں کی توقع نہیں تھی-

 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔