ہر محاذ پرحکومت کی ناکامی پر سی ایل پی اجلاس میں بحث، مجوزہ اسمبلی سیشن میں حکومت کو گھیرنے کی تیاری

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2020, 10:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاست میں کووِڈ۔19 سے نمٹنے میں ریاستی حکومت ناکام ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور تیز بارش سے کافی نقصان ہواہے،جبکہ صوبہ کے چند علاقوں میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسان پریشان ہیں۔

ایسے چند موضوعات کو سامنے رکھ کر آج سی ایل پی لیڈر سدارامیا کی صدارت میں منعقدہ سی ایل پی اجلاس میں بحث ہوئی۔ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے لئے متاثرین کو کتنی امدادی رقم جاری کی گئی۔میڈیکل آلات کی خریداری میں ہوئی بدعنوانی، ریاست کو جی ایس ٹی معاوضہ جاری کرنے میں مرکزی حکومت کا ٹال مٹول، بنگلور کے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی میں ہوئے تشدد، ان تمام سلگتے معاملات کو مجوزہ مانسون اسمبلی اجلاس میں اٹھانے کا سی ایل پی اجلاس میں فیصلہ ہواہے۔

اپوزیشن کانگریس نے ان معاملات کو اسمبلی میں اٹھانے کے لئے جس طرح تیاری کی ہے اس سے واضح ہے کہ مانسون اسمبلی اجلاس ہنگامہ خیز ہوگا۔ کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کی موجودگی میں منعقدہ کانگریس لجس لیٹیو پارٹی اجلاس میں پارٹی کے تمام سینئر لجس لیٹرس نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ مجوزہ اسمبلی سیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپوزیشن اراکین کو عوام سے تعلق رکھنے والے مختلف مسائل کو ایوان میں اٹھانا چاہئے۔ سی ایل پی اجلاس میں یہ بھی بحث کاموضوع رہا کہ ریاست میں کورونا معاملات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے لیکن اس پر قابو پانے اور احتیاطی اقدامات کرنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہے۔

اس کے علاوہ میڈیکل آلات کی خریداری میں بھاری پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے۔ اس تعلق سے جب کانگریس نے حکومت سے حساب طلب کیا تو ریاستی حکومت نے اب تک جواب دینا ضروری نہیں سمجھا۔ اس بدعنوانی کو ہتھیار بنا کر ایوان میں حکومت کو گھیرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔کورونا کے علاوہ ریاست کو جی ایس ٹی معاوضہ جاری کرنے میں مرکزی حکومت کا انکار، ریاست میں سیلاب سے ہوئی تباہی اور کسانوں کو درپیش معاملات پر بھی اسمبلی اجلاس میں بحث ہوگی۔ان تمام سلگتے مسائل پر بحث کے لئے اچھی طرح تیاری کرنے اور ایوان میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے پارٹی کے سینئر لیڈروں نے مشورہ دیا ہے۔

اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ سیشن کے دوران ہر دن اپوزیشن پارٹی لیڈر کے کمرہ میں پارٹی ایم ایل ایز کو اکٹھا ہو کر سی ایل پی لیڈر کے ساتھ مختلف موضوعات پر صلاح مشورہ کرنا ہوگا۔ اس وقت ریاست بھر میں بالخصوص بنگلور میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ان حالات میں مانسون سیشن طلب کیا جارہا ہے۔سیشن کے دوران کورونا کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے پارٹی کے تمام لجس لیٹرس کو ہدایت دی گئی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈروں نے اپنے تجربات کی بنیاد پر شرکاء کو دیگر مشورے بھی دئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔