ایکو بیچ سرٹفکیٹ کے لئے ہوناور ساحل پر صفائی مہم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th June 2019, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور29/جون (ایس او نیوز) بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت رکھنے والا بلیو فلیگ سرٹفکیٹ حاصل کرنے کے لئے ہوناور کے ایکو بیچ پر صفائی مہم چلائی جارہی ہے۔ 

 دہلی سے تعلق رکھنے والے ’یوریکا فوربس‘ کمپنی کو اس بیچ پر مختلف سہولتیں فراہم کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ جمعہ کے دن سے اس ساحل پر صفائی مہم شروع کردی گئی ہے۔اس سے پہلے کمپنی کے اعلیٰ افسران خود ساحل پر پہنچ کر یہاں کے حالات کی مکمل جانکاری لی اور پھر اس کے بعد 10افراد پر مشتمل عملے کی ایک ٹیم ساحل کی صفائی مہم میں مصروف ہوگئی۔اس کے بعد ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم ساحل کا معائنہ کرے گی اور پھر اس کی رپورٹ کمپنی کو بھیجی جائے گی۔

 بلیو فیلگ سرٹی فکیشن کے لئے ریت اور مٹی کی جانچ کے علاوہ تمام کارروائیاں ضروری مختلف محکمہ جات کی طرف سے انجام دی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ ہوناور کا ایکو بیچ ریاست کا تنہا ساحل ہے جسے بلیو فیلگ سرٹی فکیشن کے لئے نامزد کیاگیا ہے۔

 فاؤنڈیشن فار انوائرمنٹل ایجو کیشن نامی ایک ادارہ ہے جو ساحلوں کو بلیو فیلگ سرٹفکیٹ تفویض کرتا ہے۔ اس کے لئے تقریباً 33عنوانات پر کسی بھی ساحل اور اس کے اطراف پائے جانے والے ماحول کے معیار کو جانچا جاتا ہے اور پھر اس کے بعد معیار پر پورا اترنے والے ساحل کو بلیو فیلگ دیا جاتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...