کمٹہ کے مرجان نیشنل ہائی وے پر پارک لاری سے منی لاری کی ٹکر؛ کلینر ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th December 2022, 7:59 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 5 ڈسمبر (ایس او نیوز)  تعلقہ کے مِرجان نیشنل ہائی وے 66 پر سڑک کنارے پارک لاری سے تیز رفتار منی لاری کی ٹکر سے  منی لاری  کا کلینر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  ابراہیم (45) کے طور پر کی گئی ہے جو دھارواڑ کا رہائشی ہے۔ حادثے میں منی لاری کا ڈرائیور سچن شیندے بھی زخمی ہوگیا ہے جسے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق،  مِرجان ہائی وے کنارے ایک لاری پارک کی گئی تھی، اس کو پیچھے سے منی لاری نے  ٹکر دے  ماری۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ  منی لاری کے اگلے حصے کے پرخچے اُڑ گئے، جبکہ لاری کے  اگلے حصے میں  سوار کلینر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ منی لاری انکولہ سے  کمٹہ کے بی سی ایم ہوسٹل  کھانے کی اشیاء لے کر  جارہی تھی، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کمٹہ پی ایس آئی نوین نائک اپنے عملہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور ضروری کاروائی کرتے ہوئے نعش کو  پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال پہنچایا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...