بغداد میں پلوں پر معرکہ آرائی، ذی قار میں ارکان پارلیمنٹ کے گھر نذر آتش

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th November 2019, 5:25 PM | عالمی خبریں |

دبئی /6نومبر (آئی این ایس انڈیا)عراقی دارالحکومت بغداد میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی گذشتہ راتوں کا منظر نامہ دہرایا گیا جہاں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان صورت حال کشیدہ رہی۔احتجاج کنندگان نے پلوں کو بند رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا بالخصوص الاحرار اور الجمہوریہ پل جو بغداد کے وسط میں واقع ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں بعض مظاہرین کے دم گھٹ گئے۔سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز بتایا تھا کہ بغداد میں مظاہرین کے ساتھ خون ریز تصادم کے بعد الاحرار پل کے دونوں جانب صورت حال کنٹرول میں ہے۔ اس تصادم کے نتیجے میں 7 مظاہرین ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہل کار شامل تھا۔ا

دھر کربلا صوبے میں متعدد مظاہرین نے صوبائی حکومت کی عمارت پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ ملک کے جنوبی صوبے ذی قار میں کئی مظاہرین نے صوبے میں ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں کو آگ لگا دی۔مشتعل احتجاج کنندگان نے منگل کی شب الناصریہ شہر کے شمال میں الشطرہ کے علاقے میں تین ارکان پارلیمنٹ کے گھروں کو نذر آتش کر دیا۔

دوسری جانب عراقی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ احتجاج کنندگان نے جنوبی شہر بصرہ میں ام قصر کی بندرگاہ کی بندش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی عراقی رصد گاہ کے مطابق ام قصر کے واقعات میں کم از کم دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔علاوہ ازیں دھرنا دینے والوں نے تیل کی تنصیبات اور اہم علاقوں کے نزدیک نئے دھرنوں کی دھمکی دی ہے۔ مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے استعمال کیے جانے والے اس کارڈ کا مقصد حکومت کو مستعفی ہونے کی طرف دھکیلنا ہے۔ ادھر عراقی قبائلی شیوخ اور عمائدین نے مظاہرین کے ساتھ شمولیت اور ان کے مطالبات کی تائید کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ اکتوبر کی ابتدا میں شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 260 سے زیادہ عراقی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ مظاہرے موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے ہو رہے ہیں جو مظاہرین کے نزدیک بدعنوان ہے اور غیر ملکی طاقتوں جن میں ایران سرفہرست ہے، ان کے احکامات کی تعمیل میں مصروف ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...