ہندوستان – چین فوج کے درمیان سکم میں ہوا تھا معمولی تصادم، مقامی کمانڈروں نے معاملے کو کیا حل : ہندوستانی فوج

Source: S.O. News Service | Published on 25th January 2021, 8:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،25؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان اور چین آرمی کے مابین سکم میں معمولی تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایل اے سی پر دونوں فوجوں کے مابین تصادم 20 جنوری کو سکم کے علاقے ناکو لا میں ہوا تھا۔ یہ معاملہ مقامی کمانڈروں کی سطح پر حل کیا گیا ہے۔

ہندوستانی فوج نے پیر کو اس کی تصدیق کی ۔ ذرائع کے مطابق چینی فوجیوں نے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) عبور کرنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد ہندوستانی فوجیوں نے انہیںروک لیا۔ دونوں اطراف کے کچھ فوجی معمولی طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔آرمی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں سکم میں ہندوستانی فوج اور پی ایل اے کے جوانوں کے مابین تصادم سے متعلق بہت سارے سوالات موصول ہوئے ہیں۔

یہ واضح ہے کہ 20 جنوری کو شمالی سکم کے علاقے نکو لا میں چینی فوجیوں اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی تھی۔ جسے مقررہ پروٹوکول کے تحت مقامی کمانڈر کی سطح پر حل کیا گیا ۔ آرمی کا مزید کہناہے کہ میڈیا کومبالغہ آمیزرپورٹس سے گریز کرنا چاہئے ، جو حقیقت میں غلط ہیں۔ذرائع کے مطابق چینی فوجیوں نے ایل اے سی کو عبور کرنے کی کوشش کی۔ سرحد پر تعینات ہندوستانی فوجی وہیں روک لیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جون کو مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ اس دوران 20 ہندوستانی فوجی شہید ہوئے تھے اور تقریبا 35 سے 40 چینی فوجی مارے گئے۔ تاہم چین نے اپنے جانی نقصان کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...