ہوناور میں تمام سہولیات سے آراستہ پہلے "سٹی سنٹر " کا شاندار افتتاح : کئی برانڈڈ کمپنیوں کے اسٹال؛ خریداری کی ہر چیز ہوگی دستیاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th March 2019, 9:25 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہوناور:18؍مارچ (ایس او نیوز)  ہوناورسمیت اطراف کے  عوام  کو اپنی ضروریات کی خریداری کے لئے  دور دراز شہروں میں جانے کی ضرورت  نہیں ہوگی کیونکہ شہر میں  ایک شاندار  ’’سٹی سنٹر  ‘‘ کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔ کرناٹکا مائنارٹی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سابق چیرمن سلیمان یو تلکھنی کے ہاتھوں آج  بروز پیر اس پہلے سیٹی سینر کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر  سینٹر کے  مالک الحاج باوافقی حسین مستان سمیت کافی دیگر ذمہ داران  موجود تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیمان تلکھنی نےکہاکہ ہوناور تعلقہ میں یہ پہلا مال ہے جہاں  ضروری خریداری چیزیں دستیاب ہوں گے، انہوں نے اس خوبصورت اور شاندار مال کی شروعات پر مالکان کو مبارکبادپیش کی ،انہوں نے کہا کہ گرچہ ہوناور میں کئی  بلند بالا عمارتیں موجود  ہیں مگر ان سب میں اس مال کی اپنی ایک الگ  اہمیت ہے  جس پر اہل ہوناور کو فخر ہونا چاہئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ مال سے خاطر خواہ استفادہ کریں۔

مال کے متعلق مالکان کا کہنا ہےکہ تمام سہولیات سے آراستہ مال میں بہت جلد  کئی برانڈیڈ  کمپنیاں اپنے اسٹال کی شروعات کریں گی۔ یہاں پر پارکنگ کے لئے  مناسب جگہ فراہم کی گئی ہے ، عوام کے لئے مال میں تشریف آوری  ایک یاد گار ثابت ہوسکی۔ انہوں نے بتایاکہ کئی رٹیلرس مال میں اپنا بزنس شروع کرچکے ہیں۔

اس موقع پر سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا  سمیت دیگر ذمہ داران  ڈی اے کامت، الحاج باوا فقی حسین مستان ،فیصل مستان، جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری ، ناگراج کامت، الحاج قادر باشاہ حسین مستان، فیصل مستان، منصورملا، عبدالکریم تلکھنی ، ڈاکٹر اسماعیل لکھنی ، منجوناتھ نائک، باشا ماگوڈ، اقبال حسین مستان، محی الدین حسین مستان، عبدالرحمن شمسی وغیرہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ ہوناور پولس اسٹیشن کے عقب میں بازار روڈ پر سیٹی سینٹر کی یہ عمارت  کافی دور سے ہی دیکھی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...