شہریت ترمیمی بل ہندوتو کے نظریہ کو فروغ دینے والا: پاکستان

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2019, 8:20 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

اسلام آباد،10/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) پاکستان نے ہندوستانی پارلیمنٹ میں پیر کے روز پیش کئے گئے شہری ترمیمی بل (سی اے بی) پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل ہندوتو کے نظریہ کو فروغ دینے والا ہے اور وہ اس کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز دعوی کیا کہ یہ بل بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کے سبھی معیارات کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

عمران خان نے اس حوالہ سے اپنے ٹوئٹ میں کہا، ’’ہم ہندوستانی لوک سبھا کی شہریت سے متعلق قانون سازی کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں انسانی حقوق کے قانون کے تمام اصولوں اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ یہ آر ایس ایس کے ’’ہندو راشٹر‘‘ نظریہ کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور اسے فاشسٹ مودی حکومت آگے بڑھا رہی ہے۔‘‘

دریں اثنا، پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس بل سے متعلق جاری بیان میں کہاکہ ’’پاکستان سی اے بی بل کی مذمت کرتا ہے اور یہ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہ کرنے کے انسانی حقوق اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے‘‘۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’بل ہندو راشٹر کے تصور کو فروغ دینے والا ہے اور خطے میں بنیاد پرست ہندوتو نظریہ کی حوصلہ افزائی کرنے والا ہے۔ یہ مذہب کی بنیاد پر پڑوسی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا ایک واضح اظہار ہے جسے ہم پوری طرح مسترد کرتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو لوک سبھا میں سی اے بے بل پیش کیا جسے دیر رات گئے تک چلی بحث کے بعد منظور کر لیا گیا۔ اس بل کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہبی بنیاد پر ہراساں ہندو، بودھ، جین، سکھ، پارسی اور عیسائی فرقے کے لوگوں کوہندوستان کی شہریت دی جائے گی۔

بل پر بحث کے دوران 48 ارکان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بل منظور کرتے وقت آدھی رات کو اپوزیشن نے ترامیم کیں جنہیں مسترد کر دیا گیا اور پھر ووٹوں کی تقسیم کے بعد بل كو لوک سبھا سے بل کو منظور کر لیا گیا۔ بل کے حق میں 311 اور مخالفت میں 80 ووٹ پڑے۔ اس سے قبل یہ بل 2016 میں پہلی بار پیش کیا تھا لیکن مخالفت کی وجہ سے اسے واپس لے لیا گیا تھا۔ اس بل کو قانون کی شکل دینے کے لئے ابھی راجیہ سبھا میں پیش کیا جانا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک میں کورونا سے 95542 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ

 ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ افراد کے 82 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا کے انفیکشن سے 74 ہزار سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں صحت مند افراد کی تعداد 50.16 لاکھ ہوگئی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ کے لئے بی جے پی کے دفتر میں ہنگامہ

بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ٹکٹ کے دعویداروں کی سرگرمیاں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ ان کے حامی کارکنان ہنگامہ آرائی اور ہاتھاپائی کرنے تک آمادہ ہیں اور کل ایسا ہی نظارہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی دفتر میں دیکھا گیا۔

بالاسبرامنیم اس ملک کے موسیقی اورلسانی ثقافت کی ایک عمدہ مثال تھے: سونیا گاندھی

کانگریس  کی  چیئرپرسن سونیا گاندھی نے موسیقی کی دنیا کی ایک عظیم ہستی بالاسبرامنیم کے انتقال پراپنے گہرے رنج  وغم  کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کی  موسیقی اور لسانی  ثقافت کے عمدہ مثال تھے اور ان کے نہیں رہنے  سے آرٹ اور کلچرل کی دنیا پھیکی پڑگئی ہے۔

بحرین کی اسرائیل سے ڈیل،علاقائی سلامتی کو تقویت ملے گی: شیخ سلمان کی نیتن یاہو سے گفتگو

بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے عالمی سلامتی اور امن کو مضبوط بنانے اور امن ، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

ایردوآن نے یو این میں اٹھایا مسئلہ کشمیر، ’اندرونی معاملات میں دخل نہ دے ترکی‘ انڈیا کی تاکید

 جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔