شہریت ترمیمی قانون: ’شاہین باغ مظاہرہ‘ کے پیچھے کی کہانی، جس سے آپ نا آشنا ہیں!

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2020, 9:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جاری مظاہرے میں بہت سے لوگ ایسے لوگ ہیں جو اس مظاہرہ کو کامیاب کرنے میں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں، یہاں کچھ لوگ اسٹیج پر نظر آتے ہیں اور کچھ لوگ نہیں آتے لیکن جو نظر نہیں آتے ان کا کردار کسی سے کم نہیں ہوتا۔ ان میں سے ایک اسعد غازی ہیں جو گزشتہ 16 دسمبر سے سخت سردی اور بارش کے موسم میں بلاناغہ مظاہرین کے لئے چائے، سموسے، بسکٹ، پاپے لیکر پہنچ جاتے ہیں اور چار بجے سے چھ بجے تک مظاہرین کے جذبے کو گرم رکھتے ہیں۔

پیشے سے ’سول کنٹرکٹر‘ اسعد غازی چاہے بارش ہو رہی ہو، چاہے موسم کتنا بھی خراب کیوں نہ ہو، ہر موسم میں مظاہرین کو چائے پلانا نہیں بھولتے۔ جب یو این آئی اردو سروس نے ان سے پوچھا کہ آخر کس وجہ سے اور کس چیز نے آپ کو تحریک دی کہ آپ اپنا کام چھوڑ کر ہر روز مظاہرین کے لئے چائے بسکٹ لیکر آ جاتے ہیں، تو انہوں نے بتایا کہ ’’جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ سے اٹھنے والی تحریک نے پورے ملک کو بیدار کر دیا ہے۔ یہ تو ہماری چھوٹی کوشش ہے تاکہ مظاہرین سردی کے موسم میں ڈٹے رہیں اور بسکٹ، سموسے، کیک رس اور چائے تو ان کو تھوڑی سی تازگی دیتی ہے۔‘‘

اسعد غازی نے بتایا اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے یہ ان کی طرف سے ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ روزانہ کا کیا خرچ آجاتا ہے، تو انہوں نے اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کی لیکن اصرار کرنے پر بتایا کہ روزانہ تقریباً دس ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسعد غازی بغیر کسی تشہیر کے روزانہ اتنا خرچ کرتے ہیں۔

اسعد غازی ’نوائے حق‘ رضاکار تنظیم چلاتے ہیں۔ اس کے 150 طلبہ کو انہوں نے گود لیا ہے جس کا سارا خرچ یہ تنظیم برداشت کرتی ہے۔ اس کے علاوہ سیکڑوں طلبہ ہیں جن کی فیس وہ خاموشی سے ادا کرتے رہتے ہیں۔ ان کی تنظیم کے کام کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم مختلف موضوعات پر آر ٹی آئی کے تحت درخاست ڈالتی ہے۔

انہوں نے اس تنظیم کے خاص کارنامے بتاتے ہوئے کہا کہ ’’2012 میں برمی مہاجرین یہاں آئے تھے، انہیں بھگانے کی کوشش کی گئی تھی، تو تنظیم نے انہیں بسانے میں مدد کی تھی اور ہزاروں برمی مہاجرین کے پناہ گزین کارڈ بنوائے گئے تھے۔ تنظیم نے نہ صرف برمی مظاہرین کو کئی کیمپوں میں آباد کیا بلکہ ان لوگوں کے کھانے پینے کا بھی انتظام کیا تھا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...