شہریوں کو یوں مرنےکیلئے نہیں چھوڑا جاسکتا، اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت اور مریضوں کی اموات پر دہلی ہائی کورٹ سخت برہم

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2021, 11:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا سے نمٹنے میں  حکومت کی ناکامی اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دہلی میں مچی ہاہاکار  پرسنیچر کو دہلی ہائی کورٹ نےسخت برہمی کااظہار کیا۔  واضح رہے کہ جمعہ کو سر گنگا رام اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے سے 25؍  اموات  کے دوسرے ہی دن سنیچر کو دہلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں بھی آکسیجن کا دباؤ کم ہونے کی وجہ سے 25؍ مریض فوت ہوگئے۔ ریاست میں تھوڑے تھوڑے وقفے میں کسی نہ کسی  اسپتال سے یہ ہنگامی پیغام نشر ہوتا ہے کہ اس کے ہاں آکسیجن چند گھنٹوں کا ہی رہ گیاہے۔ حالات اس قدر دھماکہ خیز ہیں کہ اگر  چند گھنٹوں میں آکسیجن  نہ پہنچےتو کئی جانوں کا اتلاف ہوسکتاہے۔ اسی صورتحال  کے خلاف دہلی کے کئی اسپتالوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر ہائی کورٹ نے سنیچر کو خصوصی شنوائی کی ۔ 

مودی سرکار کو سخت سرزنش کا سامنا:  جسٹس وپن سنگھی اور ریکھاپاٹل  پر مشتمل ہائی کورٹ کی دورکنی  بنچ نے کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے  میں مودی حکومت کی ناکامی پر اس کی سرزنش کرتےہوئے سنیچر کو متنبہ کیا کہ ’’ ہم مئی کے وسط میں کورونا کی وبا کے نقطہ عروج پر پہنچنے والے ہیں۔   ہم نے اپنی تیاری کیسی کی ہے؟ ہم اسے لہر کہہ رہے ہیں مگر یہ حقیقت میں سونامی ہے۔ مئی کے وسط کے حالات سے نمٹنے کی ہم نے کیا تیاری کی ہے؟ ہم نے مریضوں کی کتنی تعداد کے حساب سے تیاری کررکھی ہے؟‘‘ کورٹ نے  اس کیلئے آئی آئی ٹی کانپور کے سائنسدانوں کی اس رپورٹ کا حوالہ دیا جس  کے مطابق ملک میں کورونا کی موجودہ لہر کا نقطہ عروج  وسط مئی میں ہوگا اور ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد ۳۵؍ لاکھ تک پہنچ جائیگی۔

   جو بچ سکتے ہیں انہیں بچانا ضروری ہے: کورٹ

  اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اکثر مریض  آکسیجن کی قلت کی وجہ سے مر رہے ہیں، دہلی ہائی کورٹ نے دوران سماعت کہا کہ ’’کچھ لوگ تو مریں گے،اسے ٹالا نہیں جاسکتا مگر جنہیں بچایا جاسکتا ہے، ہم انہیں بھی کھورہے ہیں۔جولوگ اس مرض کا مقابلہ کرسکتےہیں انہیں  بچایا جاسکتاہے ، ہمیں اس کی طرف توجہ دینی ہوگی۔ بصورت دیگر ہمارے ہاں اموات کی شرح بڑھے گی، ہمیں اس پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے۔ ‘‘

’’ آکسیجن ٹینکرروکنے والوں کو ہم لٹکادیں گے‘‘:   آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ  کے خلاف  مہاراجہ اگرسین اسپتال، جے پور گولڈن اسپتال، بترا اسپتال اور سرول سپر اسپیشلٹی اسپتال کی جانب سے داخل کی گئی پٹیشن  پر شنوائی کے دوران ہائی کورٹ  کےتیور انتہائی سخت تھے۔ یہ معلوم ہونے پر کہ آکسیجن  کے ٹینکروں کو دہلی آنے سے روکا جا رہاہے، جسٹس وپن سنگھی اور ریکھاپاٹل  کی بنچ چراغ پا ہوگئی۔ کورٹ نے متنبہ کیا کہ ’’ایسے شخص کو ہم پھانسی پرلٹکادیںگے، ہم کسی کو نہیں بخشیں گے۔‘‘ کورٹ نے دہلی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ  ایسے اہلکاروں کی شکایت مرکزی حکومت  سے بھی کرے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ 

مودی سرکار کو جوابدہی کا سامنا:   چند گھنٹوں کی آکسیجن باقی رہ جانے کےبعد فوری انتظام نہ ہونے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے والے اسپتالوں کی پٹیشن پر شنوائی کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ دہلی کیلئے  480؍ میٹرک ٹن آکسیجن  کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔  یہ پورا کوٹہ اسے کب  ملے گا۔ کورٹ نے سالیسٹر جنرل سے دریافت کیا کہ ’’آپ نے  21؍ اپریل کو ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ دہلی کو یومیہ 480؍ میٹرک ٹن آکسیجن ملے گا، یہ بتائیے کہ یہ کب سے ہوگا؟اب تک 480؍ میٹرک ٹن کوٹے کو سورج کی روشنی دکھنے کو نہیں ملی ہے۔‘‘    کورٹ نے  یہ بات دہلی حکومت کی اس اطلاع پر کہی کہ  اسے یومیہ 380؍ میٹرک ٹن آکسیجن ہی مل رہی ہے جبکہ جمعہ کو توصرف 300؍ میٹرک ٹن ہی ملی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔