ڈائریکٹر سی آئی اے کی کابل میں عبدالغنی برادر سے ملاقات: امریکی عہدیدار

Source: S.O. News Service | Published on 26th August 2021, 1:46 PM | عالمی خبریں |

نیویارک ،26؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی ) امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کابل میں طالبان کے اہم سیاسی رہنما عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق منگل کو ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ پیر کو ولیم برنز نے عبدالغنی برادر سے ملاقات کے لیے کابل کا سفر کیا۔ اس ملاقات میں ہونے والی بات چیت کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے کابل کا دورہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب جی سیون گروپ کے رہنماؤں افغانستان کی صورتحال پر بحث کی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ ان کا سلوک ایک ’بنیادی ریڈلائن‘ ہو گا۔منگل کو افغانستان کے بارے میں ایک ہنگامی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کی سربراہ مشیل بیچلیٹ نے طالبان پر زور دیا کہ وہ خواتین، لڑکیوں اور نسلی و مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرنے کے وعدوں کی پاسداری کریں اور انتقامی کارروائیوں سے گریز کریں۔

طالبان رہنماؤں نے سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کا وعدہ کر رکھا ہے تاہم بہت سے افغان شہری اس بارے میں تذبذب کا شکار ہیں اور ملک چھوڑنے کے لیے کابل ایئرپورٹ پر جمع ہیں جہاں افراتفری کے مناظر دیکھے گئے۔ ادھر برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک یورپی سفارتکار نے کہا کہ جی سیون کے رہنما طالبان کو تسلیم کرنے کے حوالے سے مشورہ کریں گے۔ سفارت کار کا کہنا تھا کہ وہ مل کر کام جاری رکھنے سے متعلق بھی عہد کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...