سری لنکا میں بھڑکا فساد، مسلمانوں کےگھروں پرحملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th May 2019, 11:27 AM | عالمی خبریں |

کولمبو،7؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سری لنکا میں گزشتہ ماہ ہوئے سلسلہ واربم دھماکوں کے بعد اب وہاں ماحول خراب ہونے لگا ہے- سری لنکا کے نگامبو علاقہ میں پیرکوعیسائیوں اورمسلم طبقے کے گروپ آپس میں بھڑگئے، جس کے بعد فساد کے حالات پیدا ہوگئے- ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق حالات بگڑنے کے بعد علاقے میں کرفیولگا دیا گیا ہے-

بتایا جارہا ہے کہ مسلم طبقے کے کئی لوگوں کے گھروں، دکانوں اورگاڑیوں پرحملے کئے گئے ہیں - حالانکہ ابھی تک سری لنکا کی طرف سے ہلاکتوں کی تعداد میں بارے میں کوئی بھی سرکاری جانکاری نہیں دی گئی ہے- بتایا جارہا ہے کہ فسادات میں 3 لوگوں کے سنگین طور پرزخمی ہونے کی خبرہے-

چرچ نے کہا 'بند کریں شراب: فسادات رونما ہونے کے حالات کے بعد اب سری لنکا کے روم کیتھولک چرچ نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے- ساتھ ہی حکومت سے کہا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں شراب کوبند کردیا جائے- کولمبوکے آرک بشپ کارڈنیل میلکام رنجیت نے کہا کہ میں اپنے کیتھولک اورعیسائی بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک بھی مسلم بھائی کو پریشان نہ کریں کیونکہ وہ بھی ہمارے بھائی ہیں - وہ ہماری تہذیب کا ایک حصہ ہیں -

سی سی ٹی وی سے کی جارہی ہے شناخت: ایک پولیس افسرکے مطابق فساد میں جن لوگوں کا سرگرم رول رہا، ان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پرکی جارہی ہے- وہیں سوشیل میڈیا پروائرل ہورہے ایک ویڈیو میں فساد کے فوٹیج دکھائے گئے ہیں - اس میں بھیڑ مسلم طبقے کے لوگوں کے گھروں پرپتھرپھینک رہی ہے، ساتھ ہی ان کی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا رہی ہے-

معاوضہ دینے کا اعلان: فساد کی خبرآنے کے بعد سری لنکا کے وزیراعظم رانل وکرم سنگھے نے کہا کہ رات کے دوران جن لوگوں کے گھروں یا اداروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، ان کو حکومت معاوضہ دے گی- انہوں نے ساتھ ہی امن بنائے رکھنے کی بھی اپیل کی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔