حملے سے 9 منٹ پہلے ہمیں مسلح شخص کا بیان ملا: کیوی وزیر اعظم کا انکشاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th March 2019, 11:39 AM | عالمی خبریں |

کرائسٹ چرچ 18مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی اطلاع انہیں بہیمانہ واردات سے صرف نو منٹ قبل ملی تھی، جسے انہوں نے اگلے دو منٹوں میں سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچا دیا تھا۔

یہ اطلاع کرائسٹ چرچ میں 50 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کرنے والے دہشت گرد کے ایک بیان پر مشتمل تھی، جسے اس نے انٹرنیٹ پر بھی جاری کیا۔ کیوی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے علاوہ دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے اپنا مذکورہ بیان 30 دوسرے افراد کو بھی بھیجا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ بیان میں دہشت گرد کارروائی کہاں اور کس وقت کی جانی تھی، اس سے متعلق کوئی تفصیل نہیں تھی، تاہم اس کے باوجود میں نے اس بیان کو فوری طور پر سیکیورٹی اداروں کو بھیج دیا۔

جاسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ انھوں نے 74 صفحات پر مشتمل بیان کا مطالعہ کیا ہے جس میں مسلح دہشت گرد نے اپنی بزدلانہ کارروائی کے اسباب وعلل بیان کئے تھے۔’’ہمارے لئے اپنے ملک میں انتہا پسندی کے بیانہ کی موجودگی اور فروغ انتہائی پریشانی کی بات ہے۔‘‘

متاثرہ خاندانوں کے تیارکردہ اعداد وشمار کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے نمازیوں کی عمریں 3 سے 77 برس تھیں۔ حکومت نے سرکاری طور پر شہدا کی شناخت کا اعلان نہیں کیا۔ اس فہرست میں 44 مرد، چار خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ کیوی وزیر اعظم نے بتایا کہ کہ فہرست غیر سرکاری ہے، شہدا کی شناخت کے بعد ہی ہم سرکاری فہرست جاری کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...