چوکیدار کا مطلب سب سے بڑا چور ہے:سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd April 2019, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اپریل(ایس او  نیوز) سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ ملک کے بے روز گار نوجوان بر سر اقتدار نریندر مودی سے روز گار کا سوال کرتے ہیں تو مودی ان نوجوانوں کو پکوڑے بنانے کی صلاح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوکیدار چور واقعی بہت بڑا چور ہے۔ آج رائے باغ میں چکوڈی کے کانگریس امیدوار پرکاش ہکیری کے حق میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی انتخابی منشور میں کئے گئے وعدے وفا کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں ۔ نریندر مودی کو عوام نے اس لئے اقتدار دیا تھا کہ وہ تبدیلی کی نئی راہیں ہموار کریں گے ۔ لیکن عوام کی امیدوں پرپانی پھیر دیا گیا ۔گزشتہ5برسوں کے دوران اچھے دن صرف پونجی پتی اور سرمایہ داروں کے حق میںآئے ہیں ۔ لیکن اب تک غریبوں اور دلت طبقہ کیلئے اچھے دن نہیںآئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پسند اتحاد ( یو پی اے ) کے دوراقتدار میں 12سرجیکل اسٹرائک ہوئے اور 4جنگیں ہوئی ہیں ۔ پہلی جنگ پاکستان کے خلاف لڑی گئی ۔ ہنگندہ میں باگل کوٹ کی کانگریس امیدوار وینا کا شپنور کی حمایت میں منعقدہ عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جدوجہد آزادی و جنگ آزادی کے وقت ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے ۔ ان سے میں 4سال بڑا ہوں ، مودی کو دم ہے تو وعدے کے مطابق کئے گئے کام کی تفصیل بتائے ۔ جب میں وزیر اعلیٰ تھا عوام سے کئے گئے وعدوں میں سے 160وعدے مکمل کیا ہوں ، دم ہے تو مودی کئے گئے وعدوں کے بارے میں کچھ کہیں۔ بفرض محال مودی دوبارہ وزیر اعظم بن گئے تو ہٹلر کی طرح آمرانہ حکمرانی شروع ہوجائے گی۔مودی کے ہٹلر ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔ امن وشانتی کے مشہور کرنا ٹک میں فرقہ پرستوں کے قدموں کو جمنے نہ دیں ۔ بی جے پی والے سماجی انصاف کے مخالف ہیں ۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس ایک جھوٹا نعرہ ہے ، کرناٹک میں ایک بھی پسماندہ اور اقلیتی طبقہ کے فرد کو بی جے نے ٹکٹ نہیں دیا ۔مرکز میں بی جے پی حکومت اپنی آخری سانس لے رہی ہے ۔ یہاں کے قائدین ریاست میں بی جے پی حکومت تشکیل دینے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ سیاسی حریفوں پرآئی ٹی کا رروائی کرنے کی بجائے اراکین اسمبلی کی خریداری کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ریاستی بی جے پی قائدین کے مکانات پر چھاپہ مارا جائے ۔ فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے والے ،دلت مخالف ،بمباری کے ذریعہ معصوموں کی جان لینے والوں کو بی جے پی ٹکٹ دے رہی ہے ۔ یہ بات اب مزید واضح ہوگئی ہے ۔ مالیگاؤں بم حملہ کی ملزم کو بی جے پی ٹکٹ دینے کی وجہ کیا ہے؟ اس سے بی جے پی والے سماج و معاشرہ کو کیا پیغام دینا چا ہ رہے ہیں۔ ضلع کو آگ میں جھونکنے کی بات کرنے والے ، بریگیڈ توڑنے والے اور جاں بحق پولیس کی توہین کرنے والوں کو رکھتے ہوئے بی جے پی حب الوطنی کا ناٹک کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔