چینی ہیکروں نے اسرائیلی’آئرن ڈوم‘ سسٹم کا ڈیٹاچرایا: رپورٹ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th January 2020, 6:35 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،20جنوری (آئی این ایس انڈیا)امریکی جریدے ''National Interest'' کے مطابق چینی ہیکروں نے اسرائیل کے دفاعی میزائل سسٹم (آئرن ڈوم) کو ہیک کر کے اس کا ڈیٹا چرا لیا۔جریدے کا کہنا ہے کہ چینی ہیکروں نے آئرن ڈوم سے متعلق ڈیٹا اسرائیلی عسکری ٹکنالوجی کی کمپنیوں کے کمپیوٹروں سے چُرایا۔

یہ ڈیٹا ’ایرو 3‘ میزائلوں، فضائی آلات، بیلسٹک میزائلوں اور اسی شعبے میں ٹکنالوجی کی دستاویزات سے متعلق ہے۔امریکی جریدے نے استفسار کیا ہے کہ چین اسرائیلی آئرن ڈوم کے بارے میں حاصل ہونے والی اس معلومات کا کیا کرے گا؟۔سائبر سیکورٹی سے متعلق لکھاری برائن کریبس کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں واقع کمپنی سائبر انجینئرنگ سروس نے چینی ہیکروں کی اس کارروائی کا پتہ چلایا۔ یہ کارروائی 10 اکتوبر 2011 سے 13 اگست 2012 کے درمیانی عرصے میں عمل میں آئی۔ اس دوران اسرائیل میں دفاعی ٹکنالوجی کی تین بڑی کمپنیوں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو ہیک کیا گیا۔

برائن نے مزید بتایا کہ ان کے خیال میں سائبر حملے کے مرتکب ہیکروں کی فنڈنگ چینی فوج نے کی۔ امریکی ریاست ورجینیا میں مینڈینٹ سائبر سیکورٹی کمپنی کے مطابق ہیکروں کا یہ گروپ پیپلز آرمی کے جنرل اسٹاف کے سیکنڈ بیورو کے زیر قیادت کام کرتا ہے۔ یہ یونٹ 61398 کے نام سے جانا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ یونٹ امریکی رازوں کو چرانے کے واسطے بھرپور مہم میں مصروف ہے۔ امریکی وزارت انصاف نے گذشتہ برس مئی میں اس یونٹ کے چار مبینہ ارکان کو قانونی طور پر قصور وار ٹھہرایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔