افغان صدر سے چینی وزیر خارجہ کا طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th November 2019, 6:11 PM | عالمی خبریں |

کابل /6نومبر (آئی این ایس انڈیا)افغان صدر اشرف غنی اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں افغان شخصیات اور طالبان کے نمایندوں کے درمیان مجوزہ ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔افغان حکومت کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی اور وزیر خارجہ وانگ یی نے امن عمل میں افغان حکومت اور عوام کے امن عمل میں کردار کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

اشرف غنی نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ ان کی حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کی قیادت کرنی چاہیے۔تاہم طالبان مزاحمت کار ان کی حکومت کے نمایندوں سے مذاکرات سے انکار کرچکے ہیں جبکہ ان کی صدارت کا مستقبل بھی غیر یقینی دکھائی دیتا ہے کیونکہ ستمبر میں افغانستان میں منعقدہ صدارتی انتخابات کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے اور افغان ان کے منتظر ہیں۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ’افغانوں کے مابین مذاکرات‘ کے نام سے یہ اجلاس گذشتہ ماہ منعقد ہونا تھا لیکن اس کو بوجوہ موخر کردیا گیا تھا۔اس اجلاس کی ابھی تک کوئی نئی تاخیر مقرر نہیں کی گئی ہے۔قبل ازیں اس سلسلے کا اجلاس جولائی میں قطر میں ہوا تھا۔افغانوں کے مابین مکالمہ‘ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات سے الگ تھلگ ایک مذاکراتی عمل ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات ستمبر میں اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا اور اس کے بعد سے امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔