معاشی اصلاحات کے مطالبے کے بعد چینی ارب پتی جیک ما لاپتا

Source: S.O. News Service | Published on 5th January 2021, 7:45 PM | عالمی خبریں |

دبئی، 5 جنوری (آئی این ایس انڈیا)آن لائن کاروبارکی دنیا میں چین کی سب سے بڑی کاروباری فرم 'علی بابا ڈاٹ کام' کے سربراہ جیک ما حکومت سے ملک میں معاشی اصلاحات کا مطالبہ کرنے کے بعد سے لاپتا ہیں۔ان کی گم شدگی پر کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔

یاہو فائنانس کے ذریعہ جاری کردہ ایک رپورٹ "فاکس بزنس" میں شائع کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ علی بابا اور علی ایکسیریس جیسی میگا کاروباری کمپنیوں کے مالک ارب پتی جیک ما حکومت سے معاشی اصلاحات کا مطالبہ کرنے کے بعد منظر سے غائب ہیں‌۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای کامرس کی دنیا کے ارب پتی تاجر دو ماہ سے لاپتا ہیں اور ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں مل رہی ہے۔

جیک ما نے 24 اکتوبر کو شنگھائی میں ایک تقریب سے خطاب میں چینی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ملک میں معاشی اصلاحات نافذ کرے۔ عالمی سطح‌پر کرونا وبا کے باوجود دسمبر میں چین میں انڈسٹریل شعبے کی کارکردگی میں اضافہ ہوا اور وہ وبا سے پہلے کی سطح پر قائم رہا۔

ارب پتی جیک ما کہنا تھا کہ آج کا مالیاتی نظام صنعتی دور کی میراث ہے۔ ہمیں نوجوانوں کی ایک نئی نسل تشکیل دینی چاہیئے اور ہمیں موجودہ نظام میں اصلاحات لانا ہوں‌ گی۔

یاہو فنانس نے اطلاع دی کہ جیک کو نومبر میں ہونے والے افریقی تاجروں "افریقا کے بزنس ہیروز" پروگرام میں شرکت کرنا تھی لیکن ان کی جگہ علی بابا کے ایگزیکٹو اس تقریب میں شرکت کی۔

مالیاتی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی علی بابا اور آنٹ گروپ کو جیک ما کی تقریر کے بعد چینی حکومت کی نگرانی میں رکھا گیا۔ علی بابا کو عدم اعتماد کی تحقیقات کا سامنا ہے جبکہ آنٹ گروپ کی ابتدائی عوامی پیش کش معطل کردی گئی ہے اور کمپنی کو تنظیم نو کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

جیک ما جس کی دولت کا تخمینہ 58.4 ارب ڈالر ہے۔ اس نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے لاکھوں ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...