امریکہ نے ہانگ کانگ کی 'خصوصی حیثیت' ختم کر دی، چین کا سخت ردِ عمل

Source: S.O. News Service | Published on 15th July 2020, 10:51 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،15/جولائی(آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو حکم نامے کے ذریعے ہانگ کانگ کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اب ہانگ کانگ کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرے گا جیسا وہ چین کے ساتھ کرتا ہے۔

منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہانگ کانگ اب امریکہ کی تجارتی یا معاشی ترجیحات میں شامل نہیں رہے گا اور نہ ہی امریکہ اب اسے حساس ٹیکنالوجی برآمد کرے گا۔

ان کے بقول ہانگ کانگ کے لیے تجارتی مراعات بھی ختم کی جا رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ حکم نامہ ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب گزشتہ ماہ چین کی پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے نئے سیکیورٹی قانون کو ہانگ کانگ میں نافذ کیا گیا ہے جسے ناقدین ہانگ کانگ کی خود مختاری سلب کرنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بعد ایک اور بل پر بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت ہانگ کانگ کی خود مختاری محدود کرنے کے حامیوں کے ساتھ کاروبار کرنے والے بینکوں کو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق لگ بھگ 85 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں جب کہ 1300 کے قریب امریکی کمپنیوں کے وہاں دفاتر ہیں۔

صدر ٹرمپ کے اقدامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ سے متعلق اقدامات چین کا اندرونی معاملہ ہے۔

بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی دوسرے ملک کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

چین کے قانون ساز ادارے قومی عوامی کانگریس کی کمیٹی نے جون میں قومی سلامتی کے ایک قانون کی منظوری دی جو چینی ریاست سے اختلاف رائے کو ایک جرم قرار دیتا ہے۔

مذکورہ قانون کے مطابق جرائم کا مطلب دہشت گردی، تخریب کاری، علیحدگی پسندی اور بیرونی طاقتوں سے ملی بھگت کرنا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس قانون کا اصل مقصد مخالف آوازوں کو روکنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...