پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے تعمیری کردار ادا کیا: چین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 5:04 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ 19مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) چین نے کہا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں گزشتہ ماہ ہونے والے حملے کے بعد نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرانے کے لیے بیجنگ نے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے یہ بات پیر کو بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کے ناتے چین نے دونوں ملکوں کے درمیان امن بات چیت کی حمایت کی ہے اور بیجنگ نے حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین "بھارت اور پاکستان پر اپنے باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتا رہے گا۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان ایسے وقت دیا جب پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ میں ہیں۔پاکستانی وزیرِ خارجہ منگل کو اپنے چینی ہم منصب وانگ ڑی کے ہمراہ چین پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری اور اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان دیگر دو طرفہ امور زیرِ بحث آئیں گے۔پیر کو نیوز بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا پاکستانی اور چینی وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات میں جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا معاملہ بھی زیرِ بحث آئے گا؟ تو انہوں نے کہا کہ بات چیت میں دو طرفہ امور، بین الاقوامی اور علاقائی معاملات کے علاوہ بھارت پاکستان تعلقات اور خطے کی حالیہ کشیدہ صورتِ حال پر یقیناً تبادلہ خیال ہو گا۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 فروری کو پلوامہ حملے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم جیشِ محمد کی طرف سے قبول کرنے کے بعد فرانس، برطانیہ اور امریکہ نے شدت پسند گروپ کے سربراہ مسعود اظہر کا نام سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی جسے چین نے تیکنیکی بنیادوں پر التوا میں ڈال دیا ہے۔نیوز بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مسعود اظہر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ چین کا موقف اس بارے میں واضح ہے اور وہ اس کو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ چین اس معاملے کو تعمیری اور ذمہ دارانہ انداز میں حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا اور اس پر متعلقہ فریقوں بشمول بھارت اور پاکستان سے قریبی رابطے میں رہے گا۔کرتار پور راہداری کے معاملے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چینی ترجمان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ پیش رفت باہمی کشیدگی کو کم کرنے اور علاقائی صورتِ حال کو بہتر کرنے میں مددگار ہو گی۔

پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف فضائی کارروائیاں کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف انتہائی اقدامات کی دھمکیوں کے بعد خطے کی صورتِ حال انتہائی کشیدہ ہو گئی تھی جسے معمول پر لانے کے لیے چین، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے کردار ادا کیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔