چین میں کرونا وائرس کی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th June 2020, 7:04 PM | عالمی خبریں |

 بیجنگ،۱۱/جون (آئی این ایس انڈیا) چین میں کرونا وائرس کے لیے بنائی گئی ایک ممکنہ ویکسین پر تحقیق کرنے والوں نے کہا ہے کہ بندروں پر تجربات کے حوصلہ افزا نتائج ملے ہیں، کیونکہ ان کے جسم میں اینٹی باڈیز بننا شروع ہوگئی اور کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔ اب ایک ہزار انسانوں پر تجربے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس بارے میں طبی جریدے سیل میں ایک رپورٹ آن لائن شائع کی گئی ہے۔ اس کے مطابق، ممکنہ ویکسین کا نام بی بی آئی بی پی کوڈ وی ہے اور اس میں ایسی اینٹی باڈیز شامل ہیں جو وائرس کو بے اثر کرتی ہیں۔ یہ اینٹی باڈیز بندروں، چوہوں، سوروں اور خرگوشوں میں متاثر خلیوں میں موجود وائرس کو روک دیتی ہیں۔ تحقیق کرنے والوں نے کہا ہے کہ ان نتائج سے ممکنہ ویکسین موثر معلوم ہوتی ہے جس کا اب کلینیکل تجربہ جاری ہے۔

اس ویکسین کو سرکاری ادارے چائنا نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ، یعنی سینوفارم سے ملحقہ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بایولوجیکل پروڈکٹس نے تیار کیا ہے۔ یہ ان پانچ ویکسینز میں سے ایک ہے جن کے چین میں انسانوں پر تجربات کیے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی سو سے زیادہ ممکنہ ویکسینز پر تجربات مختلف مرحلوں میں ہیں، جن ویکسینز کے انسانوں پر تجربات کیے جارہے ہیں انھیں بنانے والی کمپنیوں میں آسٹرازینیکا، فائزر، بایو این ٹیک، جانسن اینڈ جانسن، مرک، موڈرینا، سینوفی اور چین کی کین سینو بایولوجکس شامل ہیں۔ تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بی بی آئی بی پی کور وی نہ صرف محفوظ لگتی ہے اور جانوروں میں مدافعتی ردعمل کا سبب بنتی ہے بلکہ بظاہر اس سے وہ اینٹی باڈیز بھی نہیں بنتیں جن سے وائرس بڑھ سکتا ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔