چین کا ’آرامکو‘ کے حصص میں پانچ سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پرغور

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th November 2019, 6:25 PM | خلیجی خبریں |

بیجنگ،7نومبر(آئی این ایس انڈیا)بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چینی سرکاری اداروں اور سعودی عرب کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے درمیان آرامکو کی ابتدائی عوامی پیش کش میں 5 ارب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چین آرامکو کے آئی پی اوز میں پانچ سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پرغور کر رہا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آرامکو کے حصص کی بولی لگانے میں شامل فریقین میں بیجنگ میں واقع سلک روڈ فنڈ، سرکاری پٹرولیم کمپنی سینو پیک اور چین انویسٹمنٹ کارپوریشن کی خودمختار دولت فنڈ شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آرامکو کے حصص میں چینی سرمایہ کاری کے حجم کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سرمایہ کاری کے حجم اور دیگر امور کے بارے میں آخری فیصلہ چینی حکومت کی ہدایت پر کیا جائیگا۔آرامکو نے اتوار کے روز اپنا آئی پی او لانچ کیا ہے۔ سعودی آئل کمپنی آرامکو اسٹاک مارکیٹ میں اترنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ اس حوالے سے مقامی سطح پر بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔دوسری جانب آرا مکو، سلک روڈ فنڈ، سینو پیک یا چین انویسٹمنٹ کارپوریشن نے ابھی تک بلومبرگ کی رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ ہ گیارہ دسمبر کو سعودی مارکیٹ میں آرمکو کے شیئرز کا کاروبار شروع کرنے کی توقع ہے۔ آرامکو کے آئی پی او میں پیشکشوں سے کی جانے والی قیاس آرائیوں کے دوران رائیٹرز کو بتایا گیا کہ حکومت آرامکو کا دو فی صد نجی اداروں کی سرمایہ کاری کے لیے مختص کرنے کا امکان ہے۔باخبر ذرائع نے رائیٹرز کو یہ بھی بتایا کہ سعودی حکومت آئی پی او کے بعد آرامکو سے اضافی حصص کی فروخت پر ایک سال کی پابندی عاید ہو گی۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...