چین کا اعتراف، سرحد پر4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2021, 1:30 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

بیجنگ، 20؍فروری (ایس ا و نیوز؍ایجنسی) فروری (ایجنسی)چین کی فوج نے جمعے کو ان چار فوجیوں کے نام جاری کیے ہیں جو گذشتہ سال انڈین فوج کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں ہلاک ہو گئے تھے-یہ سرحدی تنازعے میں انڈیا کے ساتھ جھڑپوں میں ہونے والے فوج کے جانی نقصان کی چین کی جانب سے پہلی تصدیق ہے- اس واقعے میں مبینہ طور پر20 انڈین فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے-خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے بتایا کہ فوجیوں نے وادی گلوان میں غیر ملکی فوج کے ساتھ جون میں جھڑپ کے دوران جان کی قربا نی دی-

یاد رہے کہ انڈیا اور چین کے درمیان لداخ کے علاقے میں سرحد پر1962 میں جنگ لڑی گئی تھی اور تب سے دونوں ملک ایک دوسرے پر سرحد پار کرنے کے الزامات عائد کرتے آئے ہیں -یہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان حالیہ دہائیوں کی سب سے خطرناک جھڑپ تھی- اس وقت چین نے کہا تھا کہ جھڑپ میں فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا- چین کی وزارت دفاع نے بتایا کہ بٹالین کمانڈر چن ہونگجن اور دیگر تین فوجیوں کو ہلاک ہونے کے بعد ایوارڈ سے نوازا گیا- چین کی وزارت دفاع نے اس جھڑپ کے بارے میں کہا کہ غیر ملکی فوجیوں نے کھلے عام ہمارے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور سرحد پار کر کے ہماری جانب خیمے گاڑھنے کی کوشش کی-وزارت دفاع کے مطابق چینی فوجیوں نے ایک اہم فتح میں اپنے مخالفین کو بھگا دیا- بیان کے مطابق مخالف فوج اپنے سر چھپاتے ہوئے بھاگ گئی اور اپنے زخمی اور ہلاک فوجی پیچھے چھوڑ گئی- گزشتہ سال کے وسط میں جھڑپ کے بعد انڈیا اور چین نے سرحد پر مزید افواج تعینات کی تھیں - خیال رہے کہ سرحدی جھڑپوں کے بعد دونوں ملکوں نے حال ہی میں افواج کو پیچھے ہٹانے پر اتفاق کیا ہے- انڈیا کے وزیر دفاع نے گزشتہ ہفتے کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج اپنی پرانی پوزیشن پر واپس جائیں گی-

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...