جموں وکشمیر پولس کی اپیل؛ بندوق اٹھانے والے بچے بندوق چھوڑ دیں، ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2020, 8:53 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،31؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے ملی ٹینسی کا راستہ اختیار کرنے والے مقامی نوجوانوں سے قومی دھارے میں واپس لوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جن بچوں نے غلط راستہ اختیار کیا ہے اگر وہ واپس آئیں گے تو انہیں کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی ہر طریقے سے مدد کی جائے گی۔

موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کی صبح سری نگر کے مضافاتی علاقہ زیون میں 'راشٹریہ ایکتا دیوس' کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ بتادیں کہ ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کو گزشتہ چھ برسوں سے 'راشٹریہ ایکتا دیوس' کے بطور منایا جاتا ہے۔

پولیس سربراہ نے تصادم آرائیوں کے دوران چند ملی ٹنٹوں کی طرف سے سرینڈر کرنے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'گزشتہ دو چار تصادم آرائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز کی طرف سے سرینڈر کرنے کی اپیلوں کو ملی ٹنٹوں نے تسلیم کیا ہے یہ ایک اچھی بات ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے جو غلط راستے پر چل پڑے ہیں وہ واپس لوٹیں، ابھی بھی وقت ہے کسی طرح سے ان کا کوئی نقصان نہیں ہوگا، ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی'۔ کولگام میں بی جے پی کے تین کارکنوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے بارے میں پوچھے جانے پر سنگھ نے کہا کہ 'کولگام تحقیقات صحیح سمت میں چل رہی ہیں، جن ملی ٹنٹوں نے یہ کارروائی انجام دی تھی ان کی پہچان ہوگئی ہے'۔

'راشٹریہ ایکتا دیوس' کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دیوس ملک بھر میں ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے جنم دن پر منایا جاتا ہے جن کا ملک کی بکھری ہوئی ریاستوں کو جوڑنے اور ملک کی تحریک آزادی میں بہت بڑا رول ہے۔ موصوف نے کہا کہ ملک کی ایکتا کو مضبوط کرنا صرف وردی پوش لوگوں کی نہیں بلکہ سماج کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...