سداپور میں جان خطرے میں ڈال کر نالہ پار کرنے کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل : نویدیت آلوا نے کیا پیدل راستہ تعمیر کرنےمیں تعاون
سرسی یکم جولائی (ایس اؤ نیوز) سداپور تعلقہ کے کاونچورو گرام پنچایت حدود اور منمنے گرام پنچایت سے متصل بسرمنے نالے پر اسکولی بچوں کی نالہ پار کرنے کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ساحلی ترقی بورڈ کے سابق صدر نویدیت آلوا نے اپنے عزیز راجیہ سبھا ممبر جی سی چندرشیکھر کے علاقائی ترقی فنڈ میں سے 10لاکھ روپئے منظور کرانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ متعلقہ دیہات کے اطراف میں صرف کلور میں ہی ایک اسکول ہے جہاں جانے کے لئے ہیگے کوپا کےبچے اپنی جان ہتھلی پر لے کر درخت کے بڑے تنے کے ذریعے نالے کوپار کرتے ہیں، جیسے ہی اس طرح کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی اور لوگوں نے یہاں پیدل چلنے کے لئے راستہ کی تعمیر کی اپیل کی تو نویدیت آلوا نے مقامی عوامی نمائندوں سے گفتگو کی اور معاملے کی تمام تفصیلات حاصل کرتےہوئے اس کام کو کرنے کے لئے دس لاکھ روپئے کی رقم منطور کروائی۔
تصاویر سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ متعلقہ دیہاتوں کے عوام ایک دیہات سے دوسرے دیہات جانے کے لئے کس طرح نالے کو پار کرتے ہیں اور کس قدر دقتوں کا سامنا کرتے ہیں۔