چکمگلورو : امبیڈکر اور دلتوں کی توہین - بجرنگی کارکنان کو گرفتار نہ کرنے پر دلت تنظیموں نے کیا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2022, 1:10 PM | ریاستی خبریں |

چکمگلورو، 30 ؍ اگست (ایس او نیوز) دستور ساز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور دلتوں کی توہین اور تذلیل کرنے والے بجرنگ دل لیڈروں اور کارکنان کو جان بوجھ کر گرفتار نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دلت تنظیموں اور ترقی پسند اداروں کی طرف سے شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
    
ضلع بھر سے آئے ہوئے مختلف دلت اور ترقی پسند تنظیموں کے نمائندوں سے شہر کے کے ای بی سرکل سے آزاد پارک تک احتجاجی ریلی نکالی جس کے دوران ضلع پولیس کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔
    
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دلت لیڈروں نے کہا کہ حال ہی میں سکلیشپور میں بیف لے جانے والے دلت سماج کے ایک فرد کو بجرنگ دل کارکنان نے زد و کوب کیا اور اس کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا تھا ۔ اس کے بعد سکلیشپور میں دلت تنظیموں اور لیڈوں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرا کیا تھا ۔ اس کے دوسرے دن بجرنگ دل کے لیڈروں اور کارکنان نے دلتوں کی طرف سے کیے گئے مظاہرے کے فوٹو کے ساتھ ڈاکٹر امبیڈکر اور دلت لیڈروں کے فوٹو شامل  کرکے ایک فحش گیت والا ویڈیو بنایا اور اسے 'سی کے ایم پاور آف ہندو' کا ٹیاگ لگا کر انسٹاگرام پر شیئر کیا ۔ اس ویڈیو والے گیت میں امبیڈکر اور دلت لیڈروں کے خلاف فحش زبان استعمال کی گئی ہے ۔ 
    
مظاہرین نے الزام لگایا کہ دلت تنظیموں نے بجرنگی لیڈروں اور کارکنان کے خلاف چکمگلورو ایس پی کے پاس شکایت درج کروائی تھی جسے 15 دن گزر چکے ہیں ۔ اور ضلع پولیس نے اب تک اس ضمن میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ اس طرح ضلع پولیس کی طرف سے بجرنگ دل کارکنان کو کھلی حمایت دی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ یہاں پر لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے میں ضلع پولیس ناکام ہوگئی ہے ۔ مظاہرین کا یہ بھی الزام تھا کہ سیاسی دباو کے آگے جھکتے ہوئے ضلع پولیس  بجرنگیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔        

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...