چکمگلورو: مریضوں کے فوت ہونے کے ایک ہفتے بعد آ رہی ہے کووِڈ جانچ رپورٹ۔ عوام میں پائی جارہی ہے برہمی

Source: S.O. News Service | Published on 26th July 2020, 11:51 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

چکمگلورو،26؍جولائی (ایس او نیوز) کووِڈ مریضوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اورضلع انتظامیہ کی طرف سے ہونے والی کوتاہیوں کا معاملہ کسی ایک ضلع تک محدود نہیں ہے۔جیسے ہمارے ضلع شمالی کینرا میں بدنظمی اور خاص کرکے جانچ رپورٹ بہت تاخیر سے ملنے یا کبھی کبھار غلط رپورٹس آنے کی جو شکایات عوام کو ہورہی ہیں ویسا ہی کچھ معاملہ دوسرے اضلاع کا بھی ہے۔اس کی ایک مثال چکمگلورو کے واقعے میں مل رہی ہے۔

یہاں کوپّا کے علاقے سے ملنے والی خبروں کے مطابق دیگر بیماریوں سے فوت ہونے والے چند مریضوں کا جو سیمپل جانچ کے لئے بھیجاگیا تھااس کی رپورٹ لاشوں کی آخری رسومات اد ا کرنے کے ایک ایک ہفتے بعد مل رہی ہے اور وہ بھی پوزیٹیو کیسس نکلتے ہیں۔ اس صورت حال پر مقامی عوام ایک طرف پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دوسری طرف سخت ناراضی اور برہمی کا اظہار کررہے ہیں کہ رپورٹ وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی آخری رسومات میں جو لوگ شریک ہوئے اور پوری طرح احتیاط نہیں برتنے سے جو خطرناک نتائج سامنے آئیں گے اس کے لئے کو ن ذمہ دار ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ 14جولائی کو ایک 60سالہ شخص کو گردے کی بیماری میں وجہ سے کوپّا اسپتال میں داخل کیاگیا۔ اس کا سویاب جانچ کے لئے بھیجا گیا۔ اسی دن ننجپا اسپتال شیموگہ میں اس کی موت ہوگئی۔اس کی جانچ رپورٹ لاش کو نذر آتش کرنے کے پورے 8دن کے بعد ملی ہے جو کہ پوزیٹیو نکلی ہے۔

اسی طرح ایک 70سالہ دمہ کے مریض کا کورونا ٹیسٹ 14جولائی کو کیا گیا تھا اور 16جولائی کو اس کی موت واقع ہوگئی۔لاش کی آخری رسومات کے 6دن بعد ملنے والی رپورٹ کووِڈپوزیٹیو ہے۔کالسہ نامی علاقے میں ایک ہی خاندان کے 14افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ ان میں چار افراد کے نتائج پوزیٹیو نکلے تھے۔ بقیہ افراد کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی تھی۔ مگر اب 16دن کے بعد ان سب کی رپورٹ بھی پوزیٹیو نکلی ہے۔اس پرہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے خلاف کالسہ کے عوام میں بہت ہی زیادہ ناراضی پائی جارہی ہے۔ کیونکہ رپورٹ آنے میں اتنی تاخیر کی وجہ سے نہ جانے یہ لوگ کتنے دوسرے لوگوں میں مرض پھیلانے کا سبب بن گئے ہونگے۔ اور سماج کے لئے کتنے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ایسے کئی معاملات چکمگلورو اور کاڈو روغیرہ میں سامنے آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کے اندر خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ رپورٹس ملنے میں تاخیر کے اس مسئلے کوحل کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو تازہ ہدایت جاری کردی ہے کہ سیمپل لینے کے بعد 72گھنٹوں کے اندراس کی رپورٹ متعلقہ شخص کو فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔