ڈاکٹر سدھاکر کو دوسری بار وزیر بنائے جانے پر چکبالاپور میں خوشی کی لہر

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2021, 11:56 AM | ریاستی خبریں |

چکبالاپور،5؍اگست (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی کابینہ میں چکبالا پور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر کے سدھاکر نے دوسری مرتبہ وزیر کے طور پر حلف لیا جس کی بدولت اسی ضلع سے دومرتبہ نمائندگی کرنے والے ایک وزیر کے طور پر ابھرے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کی کابینہ میں پہلی مرتبہ انہوں نے وزیر بن کر پہلے میڈیکل ایجوکیشن کا قلمدان حاصل کیا تھا پھر ایڈی یورپا نے ان کو کورونا وباء کے پیش نظر محکمہ صحت و خاندانی بہبود کا قلمدان بھی سونپا،جسے انہوں نے بخوبی انجام دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور پارٹی ہائی کمان کا بھروسہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی، پھر سے دوسری مرتبہ بسواراج بومئی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے اپنا راستہ ہموار کرتے ہوئے آج دوپہر راج بھون کے گلاس ہاؤس میں منعقد حلف برداری جلسہ میں ریاستی گورنر تاورچند گہلوٹ سے ریاستی وزیر کے طور پر حلف حاصل کیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر سدھاکر نے اس حلقہ سے لگاتار تین مرتبہ کامیابی حاصل کی تھی پہلے دو مرتبہ کانگریس اور ایک مرتبہ ضمنی الیکشن میں بی جے پی کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی اور اس حلقہ اور ضلع بھر میں بی جے پی کا پرچم لہرانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈاکٹر سدھاکر سمیت 17 ایم ایل ایز نے جنہوں نے ریاست کی کمار سوامی کی مخلوط حکومت کو گرا کر بی جے پی کی حکومت ریاست میں قائم کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا، ان کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کی ٹکٹ پر امیدوار بن کر اس حلقہ میں مسلسل تیسری مرتبہ 30 ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ا یڈی یورپا کابینہ میں پہلی بار وزیر بننے کا شرف حاصل کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔