بھٹکل: بارش کا زور ٹوٹا ،مگر اُترکنڑا کے منڈگوڈ میں واقع چیگولّی ڈیم بھی ٹوٹ گیا؛ ہزار سے زائد ایکڑ کھیتوں میں گھس گیا پانی؛ فصلوں کو شدید نقصان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th August 2019, 7:21 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 12/اگست (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا میں بارش کا زور ٹوٹ چکا ہے اور حالات سازگار ہوتے نظرآرہے ہیں،مگر اس درمیان اچانک منڈگوڈ  کے ایک دیہات چیگولّی میں پانی سے بھرا ڈیم ٹوٹ جانے سے  ضلعی انتظامیہ پھر ایک بار سکتے میں آگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیم کے اچانک ٹوٹنے سے پانی پوری قوت کے ساتھ  اطراف کے کھیتوں میں گھس گیا، ساتھ ساتھ قریبی دیہاتوں کی طرف بڑھنے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے دو دیہاتوں کے  لوگوں کو  احتیاطی طور پر  محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی  ہدایت دی گئی۔

ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اُترکنڑا ضلع پنچایت کے چیف ایکزی کوٹیو آفسر محمد روشن جنہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت دی تھی نے بتایا کہ  صبح قریب دس بجے مٹی سے بنایہ ڈیم اچانک  ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈیم میں جمع شدہ پانی سات ہزار کیوسک کی رفتار سے باہر نکلنے لگا۔ قریبی کھیتوں میں پانی داخل ہوجانے سے  ایک ہزار سے زائد ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جانوروں کےتین شیڈ کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ کسی مکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ڈیم کا پانی پوری رفتار سے  بہتا ہوا بیڈتی ندی میں  داخل ہوگیا، یہ ندی  یلاپور کے راستے سے آگے بڑھتے ہوئے  گنگاولی ندی سے ملتی ہے۔ ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے  سرسی ۔منڈگوڈ روڈ پر بھاری مقدار میں پانی بہنے سے روڈ کو عارضی طور پرسواریوں کے لئے  بند کردیا گیا ہے، توقع ہے کہ کل منگل صبح تک راستہ کھل جائے گا۔

محمد روشن نےبتایا کہ ڈیم میں جمع قریب 73000 کیوسک پانی کو خالی ہونے کے لئے قریب دس گھنٹے لگ سکتے ہیں، اس حساب سے رات آٹھ بجے تک ڈیم کا پورا پانی ختم ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور دیگر سرکاری اعلیٰ حکام  موقع پر ہی موجود ہیں اور حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...