میں نے فوجیوں کی توہین نہیں کی، ان کے حالات زندگی بیان کئے ہیں: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2019, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14اپریل(ایس او  نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے وزیراعظم مودی پر شدید نکتہ چینیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ بولتے وقت انہیں کم از کم اپنا نہ سہی اپنے عہدے کا تو خیال رکھنا چاہئے۔گزشتہ دو دنوں سے ریاست میں انتخابی جلسوں میں مودی کی طرف سے اس بیان پر کہ وزیراعلیٰ کمار سوامی نے کہا ہے کہ فوج میں وہی جوان بھرتی ہوتے ہیں جن کے پاس دو وقت کا کھانا نہیں ہوتا۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس طرح کا بیان انہوںنے فوجیوں کی توہین کے لئے نہیں دیا بلکہ حقائق سامنے پیش کئے ہیں۔ فوج کے اعلیٰ افسران بھلے ہی خوشحال زندگی بسر کررہے ہوں لیکن سرحد وں کی چوکیداری کرنے والے جوان ایسے پس منظر سے آتے ہیں جو انتہائی غربت اور مصیبتوں کا شکار ہوتے ہیں۔ پلوامہ حملے میں مارے گئے منڈیا کے جوان گرو کا حوالہ دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ گرو کسی امیر خاندان سے وابستہ نہیں تھا بلکہ ایک معمولی کسان کا بیٹا تھا، اس کے گھر میں بھی دو وقت کی روٹی کے لئے فاق کشی چل رہی تھی۔ مودی کو اگر ان سبھی جوانوں کی فکر ہوتی پلوامہ میں مارے گئے سبھی جوانوں کے ورثاء کو سرکاری نوکری دیتے ، لیکن کرناٹک وہ واحد حکومت ہے جس نے کرناٹک کے شہید جوان گرو کی بیوہ کو سرکاری ملازمت دی۔ انہوں نے کہاکہ دراصل اپنے بیانوں سے مودی ملک بھر میں فوجی جوانوں کی توہین کرتے پھر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسے غیر ضروری معاملے اچھال کر مودی پچھلے پانچ سالوں کے دوران اپنی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ پوشی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہیں یہ جواب دیناچاہئے تھاکہ سالانہ دو کروڑ ملازمتیں دینے کے متعلق 2014انہوں نے جو وعدہ کیاتھا اس کا کیا ہوا؟۔ ملک کے ہر شہری کے بینک کھاتے میں پندرہ لاکھ روپے جمع کرانے کی بات کی گئی تھی اس کا کیا ہوا؟۔ ملک میں ہر طرف نفرت کا ماحول پھیلا ہوا ہے ، تعصب عام ہوچکا ہے۔ ان حالات میں مودی بحیثیت وزیراعظم ملک کے تمام طبقوں سے انصاف کرنے کی بجائے ہندو مسلم کی سیاست کررہے ہیں۔ منڈیا لوک سبھا حلقے کی آزاد امیدوار سمالتا کی طرف سے انہیں خطرہ لاحق ہونے کے متعلق شکایت پر کمار سوامی نے کہاکہ سمالتا اپنے لئے جیٹ پلس سیکورٹی حاصل کرلیں یا پھر وہ سیکورٹی حاصل کرلیں جو امریکہ کے صدر کو دی جاتی ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...