بنواسی میں دوروزہ  کدمبواتسوا کا وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے کیا افتتاح، کہا: رشوت خوروں کو ٹھکانے لگانے قانون میں ترمیم کی جائے گی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th February 2020, 3:53 PM | ساحلی خبریں |

بنواسی:9؍فروری(ایس اؤ نیوز)سرسی تعلقہ کے  بنواسی کو سیاحتی مرکز کے طورپر ترقی دینے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دو روزہ کدمبواتسوا کا سنیچر کو افتتاح کرنے کے بعد ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کدمبواتسوا کو ایک ثقافتی تہوار کے طورپر منانے کے لئے حکومت پابند ہے۔

وزیر اعلیٰ نےکہاکہ رشوت خوری ، بدعنوانی کے ازالے کے لئے حکومت کڑے قدم اٹھائے گی ، رشوت خور افسران کو ٹھکانے لگانے کے لئے حکومت قانون میں ترمیم پر غور کررہی ہے۔ ریاست میں بے تحاشہ رشوت خوری جاری رہنے کے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں، حکومت کی سہولیات عوام تک نہیں پہنچ پارہی ہیں، اس معاملے میں افسران ملوث ہونے کابھی پتہ چلا ہے اس سلسلے میں انہیں سخت سزا کے مستحق قرار دینے کے لئے قانون میں ترمیم کی جائےگی۔ انہوں نے کدمبا خاندان کے صدرمقام  بنواسی کو ہر ممکن ترقی دینے کی بات کہی ۔

افتتاحی تقریب سے اسپیکر وشویشورہیگڈے کاگیری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ہرایک مساوی ہے، نظریاتی وسعت پیدا کرنے اس زمین کی تاریخ اور سنسکرتی کو سمجھانےکا کام ہوناچا ہئے۔ اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر ششی کلا جولے ، وزیر سیاحت سی ٹی روی ، وزیر شیورام ہیبار، حیاتی تنوع بورڈ کے صدر اننت ہیگڈے ، وی ایس پاٹل، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر،ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار ،  اپر ڈی سی ناگراج سنگریر، ایس پی شیوپرکاش دیوراج ، رکن اسمبلی روپالی نائک سمیت کئی ایک لوگ موجود تھے۔

کدمبا جیوتی شوبھا یاترا کو ضلع نگراں کار وزیر ششی کلاجولے نے ہری جھنڈی دکھائی۔ قریب د و کلومیٹر تک چلنے کے بعد شوبھا یاترا میور ورما ڈائس پہنچی ۔ یاترا میں ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار سمیت کئی افسران شریک تھے۔ اس موقع پر یاترا میں کئی دیہی فنکاروں پر مشتمل ٹیموں نے اپنے فن کاری کا مظاہرہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔