کیا انٹرنیٹ اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو ’آزادی اظہار رائے“کا حصہ سمجھا جاسکتا ہے؟ انصاف کی فراہمی میں تاخیرکا اصل سبب کیا ہے ؟ کیا کہتے ہیں چیف جسٹس بوبڑے ؟

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2020, 12:54 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،13/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) عدلیہ کے سامنے کئی چیلنجس ہیں جس میں انٹرنیٹ اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال جیسے نئے تصورات کو آئین کی ”آزادی اظہار رائے“کا حصہ سمجھے جانے والے معاملات بھی شال ہیں، ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرداروندبوبڑے نے کیا۔

بروزہفتہ کرناٹک اسٹیٹ جوڈیشل آفیسرزکی جانب سے جی کے وی کے کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ریاستی سطح کی 19/ ویں عدلیہ آفیسرز کی دوروزہ کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ پر عائد پابندی سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہم نے (سپریم کورٹ) یہ فیصلہ سنایا کہ انٹرنیٹ کا استعمال آزادی اظہار رائے کاحصہ ہے۔اس قسم کے بہت سارے مسائل عدلیہ کے سامنے چیلنجس بنے ہوئے ہیں،مثال کے طورپر لاؤڈاسپیکراستعمال کرتے ہوئے شادی ہالوں میں اونچی آواز میں میوزک سننا، مندروں اورمساجد میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرنا،انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ کے سامنے یہ چیلنج ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال آیا آزادی اظہار رائے کاحصہ مانا جائے یا نہیں؟ چیف جسٹس بوبڑے نے عدلیہ کی خصوصیت بتاتے ہوئے کہا کہ مقننہ اورانتظامیہ کو جوخصوصیات حاصل نہیں وہ خصوصیت اوراختیار عدلیہ اور جج صاحبان کو حاصل ہے، مقننہ اگرقانون بناتا ہے تو انتظامیہ اس پرعمل درآمد کے رہنما خطوط ترتیب دیتا ہے،لیکن جج صاحبان موقع ومناسبت کے اعتبار سے قانون کے دائرہ کار میں فیصلہ سناکر انصاف فراہمی کاکام کرتے ہیں۔

دستورمیں الفاظ کی شکل میں موجود آئینی اصولوں کو حقیقی شکل میں ڈھالنے کی ذمہ داری جج صاحبان کی ہوتی ہے۔جج صاحبان کوچاہئے کہ وہ اپنی اس منفردخصوصیات اوراختیارکا احساس کریں۔ بوبڑے نے مزید کہا کہ یہ یاد رکھناچاہئے کہ مناسب معلومات،ہنرمندی اورتجربہ کی کمی وقلت بھی انصاف کی فراہمی میں تاخیرکا باعث بن سکتی ہے۔

ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے ایس اوکھا نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ریاستی عدلیہ  نے انتہائی نیک نیتی سے اپنی خدمات انجام دی ہیں اورابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،تاہم ہمیں یہ نہیں بھولناچاہئے کہ تنخواہ یا وظیفہ کی شکل میں جورقم ہم ججس کومل رہی ہے وہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے،اس لئے ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔اب آئندہ ماتحت عدالتیں، نچلی عدالتوں کے بجائے ٹرائل اورسیول کورٹ کے طورپر پہچان بنائیں گی۔

اجلاس میں موجود وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کہا کہ عدلیہ کے انفراسٹرکچرکی ترقی کوترجیحی طورپرفوقیت دی جائے گی،عدلیہ کے افسروں کے مختلف مطالبات کی تکمیل کے سلسلہ میں غورکیاجارہا ہے،انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے ریاستی لیگل سرویس اتھارٹی کی مالی امداد ناقابل فراموش ہے۔

پروگرام میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان موہن شانتاگوڈا، جسٹس عبدالنذیر، اے ایس بوپنا، کرناٹک جوڈیشل افسروں کی تنظیم کے صدرملیکارجن گوڈا،جنرل سکریٹری اے سوم شیکھرو دیگر معززین شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...