آئی این ایکس میڈیا کیس: پی چدمبرم کی عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت۔ دہلی ہائی کورٹ کےفیصلےکوکیا گیا چیلنج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th August 2019, 11:40 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 26؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) آئی این ایکس میڈیاکیس میں آج سپریم کورٹ پی چدمبرم کی عرضی پر سماعت کرےگا۔جسٹس آربھانومتی اورجسٹس ایےایس بوپننا کی بینچ نے سنوائی کرےگی۔عرضی میں دہلی ہائی کورٹ کےفیصلےکوچیلنج کیاگیاہے۔ہائی کورٹ نے چدمبرم کومنی لانڈرنگ اوربدعنوانی معاملوں میں عبوری ضمانت دینے سے انکارکردیاتھا۔آپ کوبتادیں کہ جمعہ کو سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو سپریم کورٹ سے تھوڑی راحت ملی تھی۔

سپریم کورٹ نےای ڈی کی جانب سے چدمبرم کی گرفتاری پرروک لگائی تھی۔ جسٹس آربھانومتی کی قیادت والی بینچ چدمبرم کی اس نئی عرضی پربھی آج سماعت کرےگی۔ جس میں انہوں نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں ان کےخلاف گرفتاری وارنٹ کے ساتھ سی بی آئی حراست میں بھیجنےکےنچلی عدالت کے فیصلہ کوچیلنج کیاہے۔

وہیں دوسری جانب پی چدمبرم کی سی بی آئی تحویل بھی آج ختم ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی کی جانب سے چدمبرم کی گرفتاری پر جمعہ تک روک لگائی ہے۔ واضح ہے کہ ای ڈی کی جانب سے چدمبرم پرآئی این ایکس میڈیا گروپ کے پروموٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے اندرانی مکھرجی کو کارتی چدمبرم کا خیال رکھنے کا مشورہ دیاتھا۔حکام کے مطابق چدمبرم کے پاس 11غیرمنقولہ جائیدادیں ہیں۔ اس کے علاوہ سابق مرکزی وزیر کے بیرون ملک میں 17بینک کھاتےہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...