چدمبرم کو بڑا جھٹکا: ہائی کورٹ نے عدالتی حراست 3 اکتوبر تک بڑھائی، 14 دن اور تہاڑ جیل میں رہنا پڑے گا

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2019, 8:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19/ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آئی این ایکس میڈیا معاملے میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔کورٹ نے چدمبرم کی عدالتی حراست 3 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔اب انہیں 14 دن اور تہاڑ جیل میں رہنا پڑے گا۔ان کی ضمانت کی درخواست پر 23 ستمبر کو ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔چدمبرم 5 ستمبر سے تہاڑ جیل میں ہیں۔پی چدمبرم پر الزام ہے کہ ان کے وزیر خزانہ رہتے غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری دی گئی۔سی بی آئی نے اس معاملے میں ان کے بیٹے کارتی کو بھی گرفتار کیا تھا فی الحال وہ ضمانت پر ہیں۔  کارتی پر 2007 میں آئی این ایکس میڈیا کو غیر ملکی سرمایہ کاری فروغ بورڈ (ایف آئی پی بی) کی منظوری دلانے کے لئے پیسے لینے کا الزام ہے۔اس وقت ان کے والد یو پی اے حکومت میں وزیر خزانہ تھے۔سی بی آئی نے گزشتہ سال 15 مئی کواس  معاملے میں ایف آئی آر درج کیا تھا۔سی بی آئی کا الزام ہے کہ آئی این ایکس میڈیا کو منظوری دلانے میں بے ضابطگیاں برتی گئیں اور 305 کروڑ روپے غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی گئی۔سی بی آئی نے شروع میں الزام لگایا تھا کہ ایف آئی پی بی منظوری کو آسان بنانے کے لئے کارتی کو رشوت کے طور پر 10 لاکھ روپے ملے تھے۔سی بی آئی اور ای ڈی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عدلیہ پر ’مخصوص گروپ‘ کا دباؤ، فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش! 600 وکلا کا چیف جسٹس کو مکتوب

ملک کے 600 سے زیادہ وکلاء بشمول سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور پنکی آنند نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے نام مکتوب تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک ’مخصوص گروپ‘ مبینہ طور پر ملک میں عدلیہ کو کمزور کرنے میں مصروف ہے!

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...