پارلیمنٹ غیر فعال ہو چکی ہے، جمہوریت کا دم گھٹ رہا ہے: چدمبرم

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2022, 11:16 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8؍ اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اتوار کو کہا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پارلیمنٹ غیر فعال ہو گئی ہے۔چدمبرم نے الزام لگایا کہ اداروں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، کمزور کیا جا رہا ہے یا ان پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور ملک میں جمہوریت سانس لینے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو جاری اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے کو ای ڈی کے ذریعہ طلب کئے جانے سے بچانے میں ناکام رہے۔چدمبرم نے ایک انٹرویو کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ان ریمارکس کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کانگریس کے مظاہرہ کو رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے دن سے جوڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب احتجاج کی تاریخ طے ہوئی تو اس وقت شیلانیاس کی بات ذہن میں دور دورتک نہیں تھی۔چدمبرم نے کہا کہ یہ تاریخ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے طے کی گئی ہے کہ تمام ممبران پارلیمنٹ دہلی میں موجود ہوں گے کیونکہ نائب صدر کے عہدے کیلئے ہفتہ کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر کوئی بھی کسی پر الزام لگایا جا سکتا ہے۔مزید یہ کہ 5 / اگست 2019 کو ہی جموں و کشمیر کو غیر قانونی طور پر تقسیم کیا گیا تھا۔ ایک سنجیدہ مسئلے پر بات کرتے ہوئے ان کو ایک طرف چھوڑ دینا چاہیے۔شاہ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافے کے مسائل کو کانگریس کی خوشنودی کی پالیسی قرار دیا تھا۔یہ احتجاج رام مندرکے سنگ بنیاد رکھنے کے خلاف احتجاج کیلئے کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...