مہاجر مزدوروں کی موت پر مرکز کے مگر مچھ کے آنسو

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2020, 11:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍مئی (ایس او نیوز؍یواین آئی) سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے مرکز اور مختلف ریاستی حکومتوں پر کانگریس کے انتباہ کو نظر انداز کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ مرکزی حکومت مہاراشٹر میں مہاجر مزدوروں کے مال گاڑی سے کٹ کر ہلاک ہونے کے واقعہ پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے -

چدمبرم نے ٹویٹ کر کے کہاکہ کانگریس نے پہلے ہی لاک ڈاؤن کے دوران روزگار، پیسے اور اناج کے بحران کا سامنا کر رہے مہاجر مزدوروں کا مسئلہ اٹھایا تھا - کانگریس نے غریب کنبوں کو نقدی اور اناج دیے جانے کی مانگ بھی کی تھی، جس کا فائدہ مہاجر مزدوروں کو بھی ملتا-حکومتوں نے ہماری اپیل پر توجہ نہیں دی -

کانگریس نے ہی سب سے پہلے مطالبہ کیا تھا کہ اپنی آبائی ریاستوں کو واپس لوٹنے کے خواہاں مہاجر مزدوروں کے لئے انتظامات کئے جانے چاہئیں - مرکزی حکومت نے 38 دنوں تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی -

انہوں نے کہاکہ کانگریس نے پہلے ہی حقائق کی طرف توجہ مبذول کرائی تھی کہ ہزاروں کی تعداد میں مہاجر مزدور پیدل سفر کر کے اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں - ہماری بات کو نظر انداز کیا گیا - ابھی حکومتیں مہاجر مزدوروں کے مال گاڑی سے کٹ کر ہلاک ہونے کے واقعہ پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہیں - ایسے حادثے ہماری شاہراہوں اور ریلوے ٹریک پر سبھی کو روز دکھائی دیتے ہیں،سوائے حکومتوں کے -“

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...